• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کی صدارت میں جے کے بی اُو سی

ڈبلیو ڈبلیو بی کے 20ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کا انعقاد

Nigraan News by Nigraan News
2023-05-12
Reading Time: 1min read
A A
0
مشیر راجیو رائے بھٹناگر کی صدارت میں جے کے بی اُو سی

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کی صدارت میں جے کے بی اُو سی

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
سری نگر/11؍مئی:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جمعہ رات کویہاں سول سیکرٹریٹ میں جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ اَدرکنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ ( جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی ) کے 20ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ریحانہ بتول ، سی ای او اور سیکرٹری جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبیو بی منیرالاسلام ، سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج طارق احمد زرگر ، لیبر کمشنر جے اینڈ کے عبدالرشید وار ، سیکرٹری قانون اچل سیٹھی ، ڈی جی کوڈز ، ڈائریکٹر فائنانس پی ڈبلیو ڈی اور بورڈ کے دیگر اراکین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دوران میٹنگ جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ میٹنگ میں مختلف متعلقہ موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی جن میں فلاحی سکیموں کے نفاذ ، ہیلتھ کیئر سہولیات میں اضافہ ، سکل اَپ گریڈیشن پروگرام ، مزدوروں کے کنبوں کے لئے مالی اِمداد اور تعمیراتی مزدوروں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔میٹنگ میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنے ویژن کا خاکہ پیش کیا اور جامع فلاحی اقدامات کی ضرور ت پر زور دیا جو جموںوکشمیر میں تعمیراتی اَفرادی قوت کو درپیش متنوع چیلنجوں سے نمٹاجائے۔مشیر موصوف نے ان کارکنوں کے حقوق اور معاش کے تحفظ کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اُنہیں سماجی تحفظ ، ہیلتھ کیئر تک رسائی اور ہنر مندی کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پورے جموںوکشمیر میں اَفرادی قوت کے رہنے او رکام کرنے کے حالات کو بہتر بنانے ، سب کے لئے عز ت ، احترام او رخوشحالی کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے شرکأ پر زور دیا کہ وہ قریبی ہم آہنگی برقرار رکھیں تاکہ تعمیراتی مزدوروں اور دیگر مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے مطلوبہ فلاحی اقدامات پر عمل درآمد کیا جاسکے ۔ دورانِ میٹنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جموںوکشمیر میں تعمیراتی کارکنوں کی فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے کے مقصد سے کئی اہم اور تعمیری فیصلے لئے۔بورڈ نے رجسٹرڈ ورکروں کے لئے میریج اسسٹنس سکیم کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی۔ بورڈ نے جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی کی اِنتظامیہ سے کہا کہ اِمدادی سکیموں کی نقل سے گریز کیا جائے اور اس کے لئے دیگر محکموں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ایک مضبوط طریقہ کا وضع کیا جائے ۔ بورڈ نے جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی کی اِنتظامیہ کو کارکنوں سے آ ن لائن درخواست دینے کے لئے ایک مضبوط طریقہ کار قائم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے جس کی مناسب تصدیق کا اِنتظام ہے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page