• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سری نگر میں مسلح تصادم، دو جنگجو ہلاک

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-16
Reading Time: 1min read
A A
0
سرینگر میں جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر سیکورٹی بڑھادی گئی

سرینگر میں جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر سیکورٹی بڑھادی گئی

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 16 جولائی:جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ دنمار علمدار کالونی میں جمعے کی علی الصبح سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران دو جنگجوئوں کو ہلاک کیا ہے۔جنگجوئوں کی فائرنگ سے سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔زخموں اہلکاروں کی شناخت 21 بٹالین کے سب انسپکٹر بوپندر شرما اور 73 بٹالین کے کانسٹیبل یونس احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر کے دنمار علمدار کالونی میں جمعے کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘مہلوک جنگجو کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے۔کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے مطابق سری نگر کے آپریشن میں دو جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ رواں سال اب تک مارے گئے جنگجوئوں کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ان 78 میں سے 39 کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا جبکہ باقی حزب المجاہدین، البدر، جیش محمد اور انصار غزوۃ الہند سے وابستہ تھے۔سرکاری ذرائع نے تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ دنمار علمدار کالونی میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے جمعے کی علی الصبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے جنگجوئوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے جا چکے تھے جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ (یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page