• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جولائی ۱۰, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

منشیات کے خلاف جنگ عوام کی شرکت کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ امت شاہ

Nigraan News by Nigraan News
2023-06-26
Reading Time: 1min read
A A
0
منشیات کے خلاف جنگ عوام کی شرکت کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ امت شاہ

منشیات کے خلاف جنگ عوام کی شرکت کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ امت شاہ

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
نئی دلی۔ 26؍جون:امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں آج امور داخلہ کی وزارت کی جانب سے اپنائے گئے منشیات کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے والی پالیسی کےکامیاب نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ اس پالیسی کے اہم ستونوں میں سے ایک مودی حکومت کا ’’پورا حکومتی نقطہ نظر‘‘ ہے، جس میں مختلف محکموں کا تال میل پالیسی کو زیادہ موثر بنانا ہے ۔منشیات کے استعمال اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج 26 جون کو منشیات کے استعمال اور اس کے غیر قانونی تجارت کے خلاف جنگ کرنے والی تمام تنظیموں اور لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ،یہ ایک خوشی کی بات ہے کہ اس مرتبہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) بھی پورے ہندوستان میں نشہ مکت پکھواڑے کا اہتمام کررہی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ہندوستان میں منشیات کی تجارت کو قطعی اجازت نہیں دیں گے ،نہ ہی ہم ہندوستان کے ذریعہ دنیا میں منشیات کی تجارت کے لئے کوئی راستہ فراہم کرنے کی اجازت دیں گے۔منشیات کے خلاف اپنی مہم میں ملک کی تمام بڑی ایجنسیوں خصوصاً نارکوٹکس بیورو اپنی جنگ مسلسل لڑ رہا ہے،اس مہم کو مستحکم کرنے کے لئے داخلی امور کی وزارت نے 2019 میں این سی او آر ڈی قائم کی اور ہر ریاست میں پولیس محکمہ میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ۔اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کی پہلی قومی کانفرنس دہلی میں اپریل 2023 میں ہوئی تھی ۔جناب امت شاہ نے کہا کہ منشیات کے سائیڈافکیٹ اور غلط استعمال کے خلاف مہم مناسب فورموں کے ذریعہ قومی سطح پر جنگی پیمانے پر جاری ہے۔منشیات کے خلاف جامع اور مربوط جنگ کے اثرات یہ ہوئے ہیں کہ 2006 سے2013 تک 768 کروڑ روپے کی مالیت کی منشیات ضبط کی گئی جبکہ اس میں 2014سے2022 میں تقریباً 30 فیصد کا اضافہ یعنی 22 ہزار کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئی۔ پہلے کی مدت کے مقابلے میں منشیات کا دھندا کرنے والوں کے خلاف 181 فیصد سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ۔ اس سے منشیات سے پاک ہندوستان کے تئیں مودی حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ جون2022 میں ایک اہم مہم شروع کی گئی تھی تاکہ ضبط شدہ منشیات کے دوبارہ استعمال کو روکا جاسکے ، اس مہم کے تحت اب تک ملک بھر میں ضبط کی گئی تقریباً6 کلو گرام منشیات کو تباہ کردیا گیا ۔امداد باہمی اورداخلی امور کےمرکزی وزیر نے کہا کہ چاہے بات منشیات کی کھیتی کو تباہ کرنے کی ہو یا عوامی بیداری پھیلانے کے بارے میں، وزارت داخلہ تمام اداروں اور ریاستوں کے ساتھ مل کر’’منشیات سے پاک ہندوستان‘‘ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، لیکن عوام کی شمولیت کے بغیر یہ جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔ اس موقع پر میں تمام اہل وطن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خود کو اور اپنے خاندان کو منشیات سے دور رکھیں۔ منشیات نہ صرف نوجوان نسل اور معاشرے کو کھوکھلا کرتی ہے بلکہ اس کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم ملکی سلامتی کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس کے غلط استعمال کے خلاف اس جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اردگرد ہونے والی منشیات کے کاروبار کے بارے میں سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کریں۔جناب امت شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اجتماعی کوششوں سے ہم سب منشیات کے مسئلہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور’منشیات سے پاک ہندوستان‘ کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ میں این سی بی اور دیگر اداروں کو مودی حکومت کے حل کے لیے کام کرنے میں ان کے تعاون کے لیے ایک بار پھر مبارکباد دیتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ جب تک ہم منشیات کے خلاف یہ جنگ نہیں جیت لیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

راج ناتھ سنگھ نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی

راج ناتھ سنگھ نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی

2023-07-10
جموں وکشمیر کے تمام دیہاتوں کو او ڈی ایف پلس قرار دیا گیا ہے

جموں وکشمیر کے تمام دیہاتوں کو او ڈی ایف پلس قرار دیا گیا ہے

2023-07-09
ہرسکول کو مارچ 2024ء تک کم سے کم سہولیات کو یقین دہانی کی جائے گی۔آلوک کمار

ہرسکول کو مارچ 2024ء تک کم سے کم سہولیات کو یقین دہانی کی جائے گی۔آلوک کمار

2023-07-09
گلمرگ میںدوروزہ’’ قومی قبائلی فیسٹول‘‘ اِختتام پذیر

گلمرگ میںدوروزہ’’ قومی قبائلی فیسٹول‘‘ اِختتام پذیر

2023-07-09
نوڈل آفیسر امرناتھ یاتراڈاکٹر پیوش سنگلا کا امرناتھ گپھا دورہ مکمل

نوڈل آفیسر امرناتھ یاتراڈاکٹر پیوش سنگلا کا امرناتھ گپھا دورہ مکمل

2023-07-09
جموں کشمیر تیزی سے امن اور ترقی کی راہ پر گامزن: جی پی نڈا

جموں کشمیر تیزی سے امن اور ترقی کی راہ پر گامزن: جی پی نڈا

2023-07-09
وادی میںابھی تک 1لاکھ 30ہزار سمارٹ میٹر لگائے گئے: پی ڈی ڈی

وادی میںابھی تک 1لاکھ 30ہزار سمارٹ میٹر لگائے گئے: پی ڈی ڈی

2023-07-09
حجاج کرام کی وطن واپسی سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

حجاج کرام کی وطن واپسی سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

2023-07-09
چین کے ساتھ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہوں:دلائی لامہ

چین کے ساتھ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہوں:دلائی لامہ

2023-07-08
پی ایم مودی نے راجستھان کے بیکانیر میں 24300 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

پی ایم مودی نے راجستھان کے بیکانیر میں 24300 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

2023-07-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.