• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, نومبر ۹, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حجاج کرام کی وطن واپسی سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

پہلا قافلہ18جولائی سرینگر پہنچے گا، صوبائی کمشنر کی سربراہی میں میٹنگ

Nigraan News by Nigraan News
2023-07-09
A A
0
حجاج کرام کی وطن واپسی سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

حجاج کرام کی وطن واپسی سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
سری نگر/08 ؍جولائی:صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے سنیچروار کو اَفسروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی جس میں حجاج کرام کی مطلوبہ سہولیات فراہم کرنا اور اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔حجاج کرام کا پہلا قافلہ 18؍ جولائی 2023ء کو سعودی عرب سے حج کی اَدائیگی کے بعد واپس آئے گا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ائیر پورٹ ، ایس ایس پی ٹریفک ، اے ڈی سی ایس جی آر ، سی اِی او حج کمیٹی ، جے ٹی۔ کمشنر ایس ایم سی ،ایس اِی کسٹمز ، سی آئی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے نمائندے ، حج آفیسر کے علاوہ جل شکتی ، کے پی ڈی سی ایل ، فائر اینڈ ایمرجنسی ، سیکورٹی ، ہوم گارڈز ، ایس آر ٹی سی وغیرہ کے نمائندو ں نے شرکت کی۔اِس دوران کشمیر ، جموں اور کرگل کے تمام اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ابتداً، صوبائی کمشنر نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ 2023ء کے سالانہ حج کا فریضہ اَدا کرنے بعد سعودی عرب سے واپسی پر حجاج کرام کے اِستقبال کی سہولیت فراہم کریں۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ اِس برس جموںوکشمیر اور لداخ سے 12,000 حجاج کرام نے حج کا فریضہ اَدا کیا۔سعودی عرب سے سری نگر کے لئے واپسی حج پروازیں 18؍ جولائی سے 2 ؍ اگست2023ء تک چلیں گی۔مجموعی طور پر 38 پروازیں حجاج کرام کو سعودی عرب سے یہاں لے کر آئیں گی۔ پہلے تین دِن دو پروازیں چلیں گی اور اِس کے بعد تمام حجاج کرام کی واپسی تک تین پروازیں چلیں گی۔میٹنگ میں حج پروازوں کی آمد، اِستقبالیہ ، آمد کے اَوقات ، سامان اور آب زم زم کی ائیر لفٹنگ ، ہوم گارڈز کے رضاکاروں کی تعیناتی ، پارکنگ سہولیات ، حاضرین کو گاڑیوں کے پاس اور حجاج کرام کے لئے ٹرانسپورٹ کے اِنتظامات سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے سی اِی او حج کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ ہوائی اَڈے میں داخل ہونے والے حجاج کرام کے حاضرین کے لئے کلر کوڈ والے پاس کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو طبی سہولیات کے قیام ، عملے کے ساتھ فائیر ٹینڈروں کی تعیناتی، ہوائی اڈے پر ٹریفک کے ضابطے کے علاوہ حج ہاؤس میں پینے کے پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور حج ہاؤس کے اِرد گرد مناسب صفائی ستھرائی وغیرہ کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حجاج کرام کے اِستقبال کے لئے صرف پاس والی گاڑیوں کو ائیر پورٹ کے احاطے میں داخل ہونے کی اِجازت ہوگی ۔ اِس کے علاوہ حجا ج کرام کی سہولیت کے لئے ہوائی اَڈے پر ہوم گارڈز تعینا کئے جائیں گے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے اَیس اِی کسٹمز کو ہدایت دی کہ لازمی سکریننگ کے لئے ہوائی اَڈے پر کافی اَفرادی قوت کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے اَفسروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ حجاج کرام کے لئے مناسب اِنتظامات کو یقینی بنائیں اور ان کی بغیر پریشانی سے آمد اور ان کے متعلقہ مقامات تک آسان سفر کو بھی یقینی بنائیں۔صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے جے اینڈ کے آر ٹی سی اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ حجاج کرام کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے مناسب تعداد میں بسیں مہیا کریں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

محکمہ اطلاعات نے گاندھی کالج ایگزبیشن میںحکومت کی کامیابیوں اور ثقافتی ورثہ کو پیش کیا

محکمہ اطلاعات نے گاندھی کالج ایگزبیشن میں حکومت کی کامیابیوں اور ثقافتی ورثہ کو پیش کیا

2023-10-31
سیکرٹری قبائلی اُمور نے بانڈی پورہ میں عوامی دربار کیمپ کا کیا انعقاد

سیکرٹری قبائلی اُمور نے بانڈی پورہ میں عوامی دربار کیمپ کا کیا انعقاد

2023-10-31
چیف سیکرٹری نے اہلیان سرینگر کیلئے میگا عوامی دربار کا کیا انعقاد

چیف سیکرٹری نے اہلیان سرینگر کیلئے میگا عوامی دربار کا کیا انعقاد

2023-10-31
بھارت امن اور خوشحالی پر یقین رکھتا ہے: رویندر رینا

بھارت امن اور خوشحالی پر یقین رکھتا ہے: رویندر رینا

2023-10-31
اسمگلنگ نیٹ ورک کے پیچھے ماسٹر مائینڈ کو کچلنےکیلئے بین حکومتی تعاون ضروری: نرملا سیتارمن

اسمگلنگ نیٹ ورک کے پیچھے ماسٹر مائینڈ کو کچلنےکیلئے بین حکومتی تعاون ضروری: نرملا سیتارمن

2023-10-31
بھاجپا کیخلاف لوگوں کی ناراضگی کا چھوٹا سا حصہ

بھاجپا کیخلاف لوگوں کی ناراضگی کا چھوٹا سا حصہ

2023-10-31
معروف ٹریڈ یونین لیڈر اشتیاق احمد بیگ کی طرف سےحضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رح کے عرس مبارک پر عوام کو مبارکباد

معروف ٹریڈ یونین لیڈر اشتیاق احمد بیگ کی طرف سےحضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رح کے عرس مبارک پر عوام کو مبارکباد

2023-10-26
انتظامیہ نے جے کے اے ایس کے پانچ افسروں کے تبادلوں اور تقرریوں کا حکم دیا

انتظامیہ نے جے کے اے ایس کے پانچ افسروں کے تبادلوں اور تقرریوں کا حکم دیا

2023-10-26
اڈانی گروپ 2027 تک سولر مینوفیکچرنگ کی صلاحیت میں 2.5 گنا کرے گا اضافہ

اڈانی گروپ 2027 تک سولر مینوفیکچرنگ کی صلاحیت میں 2.5 گنا کرے گا اضافہ

2023-10-26
سرمامیں سنو کلیرئنس کے عمل کا قبل از وقت جائزہ لینے کیلئے اہم میٹنگ کا انعقاد

سرمامیں سنو کلیرئنس کے عمل کا قبل از وقت جائزہ لینے کیلئے اہم میٹنگ کا انعقاد

2023-10-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.