• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سری نگر میں مشن اِندرا دھنش 5.0 اَمیونائزیشن مہم کا آغاز کیا

کہا، مشن اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر بچے اور ماں کو زندگی بچانے والی ویکسین تک رَسائی حاصل ہو

Nigraan News by Nigraan News
2023-08-07
A A
0
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سری نگر میں مشن اِندرا دھنش 5.0 اَمیونائزیشن مہم کا آغاز کیا

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سری نگر میں مشن اِندرا دھنش 5.0 اَمیونائزیشن مہم کا آغاز کیا

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر/07؍اگست//کشمیر انفو//
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے چائلڈ ہیلتھ کیئراور حفاظتی ٹیکوں کی کوششوں کو تقویت دینے کی سمت ایک اہم قدم میں آج یہاں 500 بستروں پر مشتمل گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال بمنہ میںانٹیسفائیڈ مشن اِندرا دھنش ( آئی ایم آئی ) 5.0 امیونائزیشن مہم کا آغاز کیا۔ آغازی تقریب کا اِنعقاد ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر ، ایم سی ایچ اور امیونائزیشن نے کیا تھا اور اِس کا مقصد صفر سے 5برس کی عمر کے اِن بچوں کا اَحاطہ کرنا تھا جو قومی امیونائزیشن شیڈول میں ویکسین سے محروم تھے۔ اِس مہم کا مقصد ان حاملہ خواتین کا بھی اَحاطہ کرنا ہے جنہوں نے ٹیٹنس اَڈلٹ ڈفتھیر یا ( ٹی ڈی ) ویکسین نہیں لی ہے۔مہم کامقصد ان بیماریوں کے خاتمے کے لئے خسرہ اور روبیلا ویکسین کی صد فیصد کوریج بھی ہے ۔ مہم اگست ، ستمبر اور اَکتوبر کے مہینوں میں شروع ہونے والے تین رائونڈ وں میں منعقد کی جائے گی۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ڈاکٹر وں کے پیرا میڈیکل سٹاف اور صحت خدمات کے پیشہ اَفراد کے ایک اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشن اَمیونائزیشن کو ریج کو بڑھا نے، شہری اور دُور دراز علاقوں میں رہنے والے بچوں اور حاملہ خواتین کو اہم ویکسین فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا تسلسل ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریبا حفاظت ٹیکوں کی کوریج میں کمی کو دور کرنے اور ہر بچے اور ماں کی زندگی بچانے والی ویکسین تک رَسائی کو یقینی بنانے کے لئے نئے عزم کی نشاندہی کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت جموںوکشمیر کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سہولیات کو ٹریشری کیئر ہسپتالوں سے لے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال سے لے کر سی ایچ سیز اور پی ایچ سیز تک مرکوزیت کیا گیا ہے اور لوگ اَب دہلیز پر صحت کی بہترین ممکن خدمات تک رَسائی حاصل کرسکتے ہیں۔مشیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں جموںوکشمیر یوٹی میں صحت خدمات کو اَپ گریڈ کیا گیا ہے ، عالمی معیار کی طبی سہولیات قائم کی گئی ہیں ،تمام ہسپتال میں پیڈ یا ٹرک آئی سی یو قائم کئے گئے ہیں ۔ اِس کے علاوہ یہاں لائف سپورٹنگ ایمبولینس خدمات بھی دستیاب کی گئی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِس پروگرام کے اِنعقاد کے لئے محکمہ کی ستائش کی اور بچوں کی اَموات کو کم کرنے اور صحت عامہ کی مجموعی بہتری میں حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ مشن ناقابلِ رَسائی لوگوں تک پہنچنے اور قابل علاج بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار اَدا کر رہا ہے۔ آغازی تقریب کے بعد مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں بھی حصہ لیا اور شیر خوار بچوں کے والدین اور حاضرین سے بات چیت بھی کی۔ آغازی تقریب کے موقعہ پر ڈائریکٹر ایف ڈبلیو ، ایم سی ایچ اور امیونائزیشن ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول سوسائٹی جے اینڈ کے ، پرنسپل جی ایم سی سری نگر ، ایچ او ڈی ایس ، فیکلٹی، سی ایم او سر ی نگر ، سری نگر کے زیڈ ایم اوز اور امیونائزیشن پارٹنرز جیسے ڈبلیو ایچ او اور یواین ڈی پی ، بڑی تعدادمیں ہیلتھ کیئر پروفیشنل بھی موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page