• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بجلی چوری سے نمٹنے کیلئے فیڈروں پر سخت نگرانی رکھنے کی ہدایت

بجلی کے غیر شیڈول کٹوتیوں کو کم کیا جائے: ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-07
Reading Time: 1min read
A A
0
بجلی چوری سے نمٹنے کیلئے فیڈروں پر سخت نگرانی رکھنے کی ہدایت

بجلی چوری سے نمٹنے کیلئے فیڈروں پر سخت نگرانی رکھنے کی ہدایت

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر /06 ؍دسمبر// منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) مسرت اسلام نے صوبہ کشمیر کے تمام 6 او اینڈ ایم سرکلوں کے سپر اِنٹنڈنٹ اِنجینئروں پر بِلنگ اور وصولی کی کاکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے جس کا براہِ راست اَثر ریونیو کی وصولی اور اے ٹی اینڈ سی نقصانات میں کمی پر پڑے گا۔ اُنہوں نے یہ ہدایات آج کارپوریشن کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران جاری کیں جس میں اِنسپکشن اور کنکشن منقطع ہونے ، ریونیو وصولی ، ڈی ٹی کے نقصانات اور کٹوتی شیڈول پر سختی سے تعمیل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ میں چیف اِنجینئر ڈسٹری بیوشن جاوید یوسف ڈار، تمام او اینڈ ایم سرکلوں کے سپر اِنٹنڈنٹ اِنجینئروں، تمام ایکٹرک ڈویژنوں کے ایگزیکٹیواِنجینئروںاور ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔منیجنگ ڈائریکٹر نے کٹوتی کے شیڈول پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری پاور کی جانب سے دی گئی سابقہ ہدایات کا اعادہ کیا اور تمام اَفسروں پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ بجلی کی غیر شیڈول کٹوتی نہ کی جائے۔ اُنہوں نے ان فیڈروں پر کڑی نظر رکھنے پر بھی زور دیا جو ہُکنگ، میٹروں کو بائی پاس کرنے اورطے شدہ لوڈ سے تجاوز کرکے بجلی چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ کے پی ڈی سی ایل نے نومبر مہینے کے دوران 14,893 اِنسپکشن کئے ہیں اور 1.80 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ 995 غیر قانونی کنکشن ریگولرائز کئے گئے اور 2.9 میگاواٹ کا لوڈ شامل کیا گیا۔ کے پی ڈی سی ایل نے نومبر کے آخری 10 دِنوں میں صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پرہُکنگ اور واجبات کی عدم ادائیگی کی شکایات کے بعد اوور ڈرائیوشروع کی۔منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل اور چیف اِنجینئر (ڈسٹری بیوشن) نے اِنسپکشن اورکنکشن منقطع کی بڑھتی ہوئی مہمات کو سراہا جو بجلی کی صورتحال بالخصوص سرمائی مہینوں میں بہتری کے لئے بہت اہم ہیں۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ رواں مالی برس کے دوران کے پی ڈی سی ایل نے صوبہ کشمیر میں 78,673 اِنسپکشن کئے اور 31,706 کنکشنوں کو باقاعدہ بنایا ہے۔ کے پی ڈی سی ایل نے بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے 13,229 صارفین کا رابطہ بھی منقطع کیاہے جس کے لئے صرف نومبر میں نادہندگان سے 4.83 کروڑ روپے کے بقایا جات وصول کئے گئے۔منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل نے بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلانے پر تمام الیکٹرک ڈویژنوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام ایگزیکٹو انجینئروں کو بِلنگ اور کلیکشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا جو اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کو کم کرنے کا بنیادی نکتہ ہے۔ اُنہوں نے متعلقہ ایس ڈی اوز کی ذمہ داری مقرر کی کہ وہ ریونیو وصولی کو مزید بہتر بنائیں جن کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل نے ڈی ٹی نقصان کی شرح میں معمولی اِضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام اے اِی ایز کو ہدایت دی کہ وہ نئے نظرثانی شدہ نامزد پورٹل پر متعلقہ تفصیلات کی کلید کرتے ہوئے طے شدہ ٹائم لائن کے اندر خراب ٹرانسفارمروںکے لاگ کو برقرار رکھیں اور اس کی تبدیلی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ایس ایز کو بھی ہدایت دی کہ وہ بجلی کی فراہمی کی رئیل ٹائم بحالی کے لئے برف باری کے بعد کی تیاری کے منصوبے تیار کریں۔ اُنہوں نے اِی ایز کو مشورہ دیا کہ وہ موسم کی پیش گوئی پر بھی نظر رکھیں جس سے اُنہیں پہلے سے اَفراد اور مشینری کو متحرک کرنے کی اِجازت ملے گی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page