• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈی آئی پی آر نے جموں میں متاثر کن میموریل لیکچر سیریز کا اِنعقاد کیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-07
A A
0
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈی آئی پی آر نے جموں میں متاثر کن میموریل لیکچر سیریز کا اِنعقاد کیا

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈی آئی پی آر نے جموں میں متاثر کن میموریل لیکچر سیریز کا اِنعقاد کیا

FacebookTwitterWhatsapp

جموں /06 ؍دسمبر//
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) نے آج سابق صدر جمہوریہ ہند اور تجربہ کار ایرو سپیس اور دفاعی سائنسدان ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پر ایک میموریل لیکچر سیریز کا اِنعقاد کیا۔
کنونشن سینٹرجموں میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں خلائی اور دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور مقررین نے شرکت کی۔
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور اِنڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کے سابق سائنس دانوں نے ان اہم شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کے بارے میں قیمتی معلومات پیش کیں۔
سہ پہر کے سیشن میں ایک سینئر خلائی سائنسدان اور آئی ایس آر او کے سابق گروپ ڈائریکٹر ڈاکٹر سریش نائیک نے آئی ایس آر اوکے شاندار سفر کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن سے سامعین کو محظوظ کیا۔
لیکچر سیریز کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سریش نائیک نے چندریان سیریز اور اس برس اگست میں چاند پر چندریان ۔3 کی سافٹ لینڈنگ سمیت حالیہ خلائی مشنوں کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹرسریش نائیک نے سورج کی کھوج کے لئے آنے والے آدتیہ۔ایل1 مشن کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور مستقبل کی کوششوں جیسے کہ منگلیان، گگنیان، شکریان، 2035 ء تک ہندوستانی خلائی سٹیشن اور 2040 ء تک چاند پر پہلا ہندوستانی بھیجنے کے ویژن کا خاکہ پیش کیا۔
اِفتتاحی سیشن میں ڈی آر ڈی او کے سابق سائنسدان کاشی ناتھ دیودھر نے گذشتہ چار دہائیوں میں دفاعی ٹیکنالوجی کی پیش رفت کا جامع جائزہ پیش کیا اور ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم سنگ میل اور پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
ہر لیکچر سیشن کے بعد ایک سوال و جواب سیشن کا اِنعقاد ہوتا رہا جس میں مختلف کالجوں کے شرکأ کو دورہ کرنے والے سائنسدانوں کے ساتھ مشغول ہونے کی اِجازت دی گئی جس سے خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے بارے میں گہری معلومات حاصل ہوئی۔
کٹرہ سے تعلق رکھنے والے پیراولمپیئن راکیش کمار نے بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے اور مختلف مقابلوں میں طلائی تمغے حاصل کرنے کے اپنے متاثر کن سفر کا اِشتراک کیا۔
اِس تقریب میں آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی اور کئی مینجمنٹ کالجوں جیسے نامور اِداروں کے طلبأ نے پرجوش شرکت کی۔ یہ سائنس، ٹیکنالوجی اور قومی ترقی کے درمیان نوجوان ذہنوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔
اِس موقعہ پر پر جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن (ہیڈ کوارٹر)، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں، ڈپٹی ڈائریکٹر (سینٹرل)، ڈپٹی ڈائریکٹر (اے وی)، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن (پی آر) جموں اور ڈی آئی پی آر کے دیگر سینئر افسران اورملازمین موجود تھے۔
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے میموریل لیکچر سیریز کی کامیابی میں اَپناکردار اَدا کرنے پر تمام شرکأ اور حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ اَدا کیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page