• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ناظم ضیاء نے گاندربل میں عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-27
A A
0
ناظم ضیاء نے گاندربل میں عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی

ناظم ضیاء نے گاندربل میں عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی

FacebookTwitterWhatsapp

گاندربل / 26؍دسمبر2023ء؁
سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، رِی ہیبلٹیشن اور رِی کنسٹرکشن (ڈی ڈی ایم آر آر آر) محکمہ ناظم ضیاء خان نے آج گاندربل کا دورہ کیا اوراُنہوں نے وہاںعام لوگوں کے مسائل اور خدشات کا جائزہ لینے کے لئے عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی۔
اِس موقعہ پروائس چیئرمین ڈی ڈی سی گاندربل بلال احمد، اے ڈی ڈی سی گاندربل، مشتاق احمد سمنانی، اے ڈی سی گلزار احمد، اے ایس پی گاندربل کے علاوہ ریونیو، بجلی، صحت، تعلیم، تعمیراتِ عامہ، ایف سی ایس اینڈ سی اے، زراعت اور متعلقہ محکموں سمیت سرکار محکموں کے سربراہان نے اَپنے متعلقہ شعبوں سے متعلق مسائل کو دُور کرنے کے لئے شرکت کی۔
اِس موقعہ پر پی آر آئی کے نمائندوں نے اَپنے علاقوں سے متعلق متعدد خدشات اور ترقیاتی مسائل اُٹھائے جن میں بابا دریادین میں بہتر سڑک اور موبائل کنکٹویٹی، چونٹوالیوار کے علاقے میں لفٹ اِری گیشن کا جلد آغاز، چترگل بالا واٹر سپلائی سکیم کا جلد آغاز، پی ایچ سی واکورہ کے لئے نئی عمارت کی تکمیل، ہائیرسیکنڈری سکول واکورہ کے لئے اضافی رہائش، فیلی پورہ میں گراؤنڈ کی ترقی ، متعدد سڑکوں کی چوڑائی، تجاوزات کا خاتمہ اور عام آدمی سے متعلق دیگر مسائل شامل ہیں۔
اِس موقعہ پر سیکرٹری موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رابطہ پروگرام کا اِنعقادمقامی لوگوں سے براہِ راست اِستفساری گفتگو ،ان کے خدشات کو دورہ کرنے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر قیمتی آرأ جمع کر کے اِنتظامیہ اور عوام کے درمیان خلیج کو پُر کرنے کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے ۔
ناظم ضیاء خان نے عوامی رابطہ کیمپوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اِجتماعات شہریوں کو اَپنی شکایات کا اِظہار کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیںاور حکومت کو مناسب ذرائع سے ان کے حل میں تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ان کی اہلیت کے تحت مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔
اُنہوں نے پی آر آئی کے نمائندوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خیالات اور تجاویز کو فعال طور پر پیش کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ترقی کے لئے مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا۔ اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اَپنی پنچایتوں میں سٹیٹ لینڈکو غیر قانونی تجاوزات سے محفوظ رکھیں۔
سیکرٹری موصوف نے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شرکأکو یقین دِلایا کہ ان کے مسائل کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور مقررہ وقت میں ان کا ازالہ کیا جائے گا۔
اُنہوں نے سرکاری اَفسران پر بھی زور دیا کہ وہ عوام کے لئے قابلِ رَسائی رہیں اور ضلع میں مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے مقررہ ٹائم لائنزمقرر کریں۔
سیکرٹری ناظم ضیا ء نے جموں و کشمیر بلڈنگ اینڈ اَدرکنسٹرکشن ورکرس ایکٹ کی تعلیمی اِمدادی سکیم کے تحت مستحقین میں 1,12,57,000 روپے کا چیک بھی پیش کیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page