• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عمل نہ کرنے کیخلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں:لیفٹیننٹ گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-31
A A
0
عمل نہ کرنے کیخلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں:لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:؁ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں و کشمیر کے کووڈ ٹاسک فورس ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ایس ایس پی کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے یو ٹی میں ضلع وار کووڈ منظر نامے کا جائیزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ سے کاروائی کی رپورٹ طلب کی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت کو عالمی وبائی امراض کے خلاف لڑائی میں مرکزی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ویکسی نیشن کی 6.5 لاکھ خوراکوں کے بجائے جموں و کشمیر کو 16 لاکھ سے زیادہ خوارکیں فراہم کی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے یو ٹی حکومت کو اگست تک پہلی خوراک کے ساتھ 60 فیصد آبادی کا احاطہ کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کے گروپ میں پہلی خوراک کی جموں و کشمیر کی اوسط ویکسی نیشن کووریج 99.9 فیصد ہے اور مثبت شرح 0.2 فیصد رہ گئی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی سیز اور ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ مناسب رویے پر عمل نہ کرنے کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کووڈ کی صورتحال کنٹرول میں رہے ۔ انہوں نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سیز کو ہدایت دی کہ کنٹینمنٹ اقدامات کے موثر نفاذ کیلئے مشترکہ ٹیموں کے کام کی نگرانی کریں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کووڈ مناسب رویے پر عمل پیرا ہونا ، ہدف شدہ آبادی کی 100 فیصد ویکسی نیشن کووریج ، زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ ، ماسک پہننا ، مائیکرو کنٹینمنٹ زون پر سختی سے عملدرآمد ، موثر طبی انتظام کو تیسری لہر کے خطرے کو ختم کرنے کیلئے مشن موڈ میں یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کی ویکسی نیشن کو ترجیح دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ جموں و کشمیر میں کووڈ کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ، اب ہم تعلیمی ادارے کھولنے کے منصوبے پر کام کر سکتے ہیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ صحت اور طبی تعلیم اتل ڈولو نے کووڈ 19 وبائی امراض کا تفصیلی ضلع وار تجزیہ دیا جس میں ویکسین کی دستیابی ، کووڈ 19 معاملات کا روزانہ کا رحجان ، روزانہ کی جانچ کا رحجان وغیرہ شامل ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتہ ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ شالین کابرا ، پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شلیندر کمار ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، اے ڈی جی پی مکیش سنگھ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وجے کمار ، ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لانگر ، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز ذاتی طور پر یا ورچول موڈ کے ذریعے میٹنگ میں موجود تھے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page