• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شہر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں گرینیڈ حملہ،10افراد زخمی

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-10
Reading Time: 1min read
A A
0
شہر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں گرینیڈ حملہ،10افراد زخمی
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:15اگست نزدیک آتے ہی عسکری سرگرمیوں میں تیزی کے بیچ شہر سرینگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد کو معمولی زخمی ہو گئے ۔ ادھر ڈی آئی جی سی آر پی ایف کا کہنا تھا کہ جنگجوئوں نے ایس ایس بی بنکر کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ پھنک دیا تاہم وہ نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ ادھر پہاڑی ضلع شوپیان کے کرالہ چک زینہ پورہ علاقے میں منگل کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح جنگجوئوں نے سی آرپی ایف کی پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میںایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گیا ۔ حملے کے ساتھ ہی پورے علاقے کو محاصرے میںلیا گیا اور تلاشی آپریشن کیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں سٹی رپورٹر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر کے مصروف ترین بازار ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں منگل کے بعد دوپہر اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب امیرا کدل کے نزدیک مسلح جنگجوئوںنے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوںنے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی غرض سے ہتھ گولہ پھینک دیا جو نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد آہنی ریزوں کے نتیجے میں 5عام شہری زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔جبکہ پولیس و سی آر پی ایف نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشی کارروائیاںعمل میںلائی جبکہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر شوپیان سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے کرالچک زینہ پورہ علاقے میں منگل کی صبح جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس کی سی آر پی ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں نے 178 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک ڈی آر پی ایف اہلکار جسکی شناخت اجے کمار کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں گولیاں چلنے کی آواز سنتے ہی افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی پولیس و سی آر پی ایف علاقے میںپہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشیاں عمل میںلائی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی اور نہ ہی قابل اعتراض چیز بر آمد کر لی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.