• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اپریل ۱۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وزیر اعظم لال قلعہ سے ریاستی درجہ کی بحالی کا علان کریں: یشونت سنہا

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-11
Reading Time: 1min read
A A
0
ووٹراپنی روح کی آواز پر ووٹ دیں: یشونت سنہا

ووٹراپنی روح کی آواز پر ووٹ دیں: یشونت سنہا

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:سابق مرکزی وزیر نے جموںوکشمیر کو فوری طورپر سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے وزیر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ یوم آزادی کی تقریب پر لال قلعہ کی فصیل سے جموںوکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے ضمن میں اعلان کیاجانا چاہئے۔ یو پی آئی کے مطابق سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ جموںوکشمیر کو فوری طورپر ریاستی درجہ بحال ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ 5اگست 2019کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے جموںوکشمیر کے حوالے سے جتنے بھی فیصلے لئے گئے اُن پر لوگوں کو شدید تشویش لاحق ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئے روز نئے قوانین لاگو کرنے سے جموںوکشمیر کے لوگ نئی دہلی سے بدل ہو کررہ گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر کے لوگوں کی رائے کے برعکس فیصلہ لیا جو کسی کو بھی منظور نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت جموںوکشمیر کی صورتحال سب کے سامنے عیاں ہے ۔ یشونت سنہا نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے نیا جموںوکشمیر کے حوالے سے جو نیا دیا تھا وہ کھوکھلا ثابت ہوا ہے۔ یشونت سنہا اور اُس کی ٹیم نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم آزادی کے روز لال قلعہ سے جموںوکشمیر کو سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا اعلان ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ سال 2021کے اختتام سے قبل جموںوکشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ واپس ملنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کی بحالی کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ اسمبلی چناو ہونے چاہئے ۔یشونت سنہا کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی درخواستوں دائر کی گئیں جن پر فوری طورپر شنوائی ہونی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ علیحدگی پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ سیاست مشترکہ دشمن ہے جن کے خلاف سب کو متحد ہونا چاہئے۔ سابق مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ جموںوکشمیر ایک سرحدی ریاست ہے اور اس کی سرحدی پاکستان اور چین کے ساتھ مل رہی ہے لہذا ریاست کا درجہ واپس دینا ناگزیر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کا اثر جموںوکشمیر کے حالت پر پڑنے کا قوی امکان ہے اور اس حوالے سے ماہرین نے بھی لب کشائی کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جموںوکشمیر کے حوالے سے پھونک پھونک کر قدم اُٹھایا ہے کیونکہ اس سے پورے ملک پر اثرات مرتب ہوتے ہیں لہذا موجودہ حکومت کو بھی جموںوکشمیر کے حوالے سے بہتر سوچ اپنانی چاہئے تاکہ لوگوں کے اعتماد کو دوبارہ بحال کیا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو جموںوکشمیر کے حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہئے ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.