• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغانستان میں غیر یقینی صورتحال برقرار، ائرپورٹ پر افرا تفری

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-16
Reading Time: 1min read
A A
0
کابل ہوائی اڈے کی طرف سے پانچ راکٹ داغے گئے

کابل ہوائی اڈے کی طرف سے پانچ راکٹ داغے گئے

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:اشرف غنی حکومت کی برخواستگی اورطالبان کی آمد کے بعدافغانستان بالخصوص کابل میں صورتحال انتہائی مخدوش بن ہوئی ہے،کیونکہ بڑی تعدادمیں لوگ ملک چھوڑنے کیلئے کابل ہوائی اڈے پرجمع ہورہے ہیں ،اوریہاں سے پرواز کرنے والے جہازوں میں لوگ ایسے سوارہونے کی کوشش کرتے نظرآئے ہیں کہ جیسے کہ کسی گاڑی میں اوورلوڈنگ ہورہی ہے۔ایران کی ایک ٹیلی ویژن سے دکھائے گئے ایک ویڈیو میں دکھایاگیاکہ کچھ لوگ ایک ہوائی جہاز کے باہرلٹک گئے اورجب جہا ز نے اُڑان بھری توکم سے کم2افرادنیچے زمین پرگرکرہلاک ہوگئے ۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق افغانستان پر طالبان کی گرفت مضبوط ہونے کے بعد سے حالات انتہائی خوفناک بنے ہوئے ہیں۔ لوگ بغیر سامان لئے ہی ملک چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کابل ائیرپورٹ پر زبردست بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔بڑی تعدادمیں افغانی اوردوسرے لوگ کسی بھی حال میں جلد از جلد ملک چھوڑ کر بھاگنے کی فراق میں لگے ہوئے ہیں۔ لوگوں کے خوف کا اندازہ کابل ائیرپورٹ پر جمع بھیڑ کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ مختلف ممالک کے لئے فلائٹ پکڑنے کے لیے پہنچے ہوئے ہیں۔ اس درمیان کابل ائیر پورٹ پر زبردست فائرنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں جس میں5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ہے۔خبر رساں ادارہ اے این آئی نے رائٹرس کے حوالے سے مطلع کیا ہے کہ فائرنگ میں5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد کابل ائیرپورٹ پر افرا تفری کا عالم پیدا ہو گیا ہے۔ دراصل سیکورٹی اہلکار وں(امریکی فوجی) نے لوگوں کی بھیڑ پر قابو پانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی، اور غالباً ہوائی فائرنگ میں کچھ لوگ جاں بحق ہو گئے۔ ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ امریکہ نے اپنے شہریوں اور ملازمین کو افغانستان سے بحفاظت نکالنے کے لیے افغان ائیر ٹریفک کنٹرول کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان نے افغانستان میں ہوائی شعبہ کو بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے کابل اور دہلی کے درمیان کی سبھی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی جانب سے ائیر انڈیا کی کچھ پروازوں کو ائیرلفٹ کے لیے رکھا گیا تھا۔ یہ حالات اب کب بہتر ہوں گے، اس کے بارے میں کچھ بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page