• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر بصیر خان کا دورہ قاضی گنڈ، کئی تعمیراتی پروجیکٹوں کا لیا جائزہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-20
Reading Time: 1min read
A A
0
مشیر بصیر خان کا دورہ قاضی گنڈ، کئی تعمیراتی پروجیکٹوں کا لیا جائزہ
FacebookTwitterWhatsapp

اننت ناگ:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ مختلف جاری دیہی ترقیات اور بجلی کے ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا جاسکے اور سیاحتی منظر نامے کا جائزہ لیا جاسکے۔مشیر موصوف کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ محمد یوسف گورسی ، یوایل بی ممبران ، ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی ، ایس اِی جے کے پی ڈی سی ایل ، اے ڈی ڈی سی ، ایس ڈی ایم ڈورو اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔مشیر بصیر احمد خان نے ایس بی ایم کے تحت آر ڈی ڈی کے ذریعہ ڈرین میں یا ترا روٹ کے ساتھ تعمیر کئے جانے والے سی ایس سی کا معائینہ کیا۔ بی ڈی او نے مشیر کو جانکاری دی کہ کمپلیکس میں چار سینٹری پوائنٹس ہیں ۔ مشیر موصوف نے کہا کہ اِس کی سہولیات کو کم سے کم وقت میں فعا ل بنائیں او راَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ریسونگ سٹیشن شمپورہ کا معائینہ کیا جسے 3.7 ایم وی اے سے 16.3 ایم وی اے سے بڑھا کر 20ایم وی اے کیا گیا ہے ۔ چیف اِنجینئر جے کے پی ڈی سی ایل نے مشیر کو جانکاری دی کہ شہر میں اس کے احسن استعمال کے لئے کیبلنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایات دیں کہ وہ 8؍ستمبر سے برانچ کاٹنے کا تیسر ا مرحلہ شروع کریں جیسا کہ گزشتہ میٹنگوں میں ہدایت دی گئی ہے ۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ میٹرنگ کا عمل تیز کیا جائے اور بوسیدہ کھمبے اور تاروں کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔اُنہوں نے پی ڈی ڈی کے مکمل عمل کے لئے 30؍ستمبر کی ٹائم لائن مقرر کی تاکہ آنے والی سردیوں میں اس علاقے کو مؤثر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔مشیر بصیر خان نے وَن پورہ میں منریگا کے تحت آر ڈی ڈی کے بنائے ہوئے کھیل میدان اور کریٹ بنڈ کا بھی معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے کھیل میدان سے متصل نالہ پر کریٹ کا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔بعد میں مشیر موصوف نے ٹائون ہال قاضی گنڈ میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی اور وہاں ڈی ڈی سی چیئرمین ، ڈی ڈی سی ارکان ، بی ڈی سی چیئرپرسن قاضی گنڈ ، پریذیڈنٹ ایم سی قاضی گنڈ ، دیگر پی آر آئی اور یو ایل بی ممبران ، ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی ، سی اِی جے کے پی ڈی سی ایل ، اے ڈی ڈی سی ، ایس ڈی ایم ڈورو تحصیلدار اور بی ڈی اور قاضی گنڈ ، اے ڈی ٹوراِزم پہلگام ، ایگزنزاور آر ای ڈبلیو ، پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای کے دیگر انجینئران ، ٹریڈ اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے علاوہ اَوقاف اور سول سوسائٹی کے اَرکان نے شرکت کی۔بصیر خان نے تمام محکموں میں عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ کام کی رفتار میں سرعت لائیں تاکہ جاری سیزن میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے۔مشیر موصوف نے کھیل بنیادی ڈھانچے او رسٹیڈیم کی ترقی کے حوالے سے ایک مطالبے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر پنچایت میں کھیل میدان اور دیگر متعلقہ سہولیات تیار کی جارہی ہیں ۔ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ سے کہا کہ وہ علاقے میں کھیل میدانوں کی ترقی کے لئے اراضی کی نشاندہی کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمروں ، کھمبوں اور تاروں کا مناسب ذخیرہ دستیاب رکھا جارہا ہے اور اِس سلسلے میں ضلع سے تقاضا بھی طلب کیا گیا ہے۔مشیر موصوف نے کووِڈ وبائی بیماری کے بارے میں کہا کہ کووِڈ اَبھی ختم نہیں ہوا ہے اور ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے لوگوں کو حفاظتی اقدامات کم نہیں کرنا چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس خطرناک بیماری پر مؤثر قابو پانے کو یقینی بنانے کے لئے اگلے 100دِنوں کے لئے کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) پر عمل کرنا ضروری ہے ۔اُنہوں نے لوگوں پر زور دی اکہ وہ ٹیکہ کاری مہم بھرپور طریقے سے حصہ لیں تاکہ صد فیصد آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں ۔مشیر بصیر خان نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے نالوں او ردریائوں پر نازک او رکمزور مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی جہاں دورانِ سیلاب رہائش گاہوں کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لئے ایک فعال اقدام کے طور پر سیلاب سے بچائو کے کاموں کو فوری طور پر اُٹھایا جاسکتا ہے۔مشیر موصوف نے علاقے میں سیاحتی شعبے کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے اَفسران سے کہا کہ وہ پہلے سے موجود بنیادی ڈھانچہ کی تجدید کے لئے منصوبے تیار کریں اور نئی اِصلاحات تجویز کریں جوکہ علاقے میں سیاحوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کئے جانے کی ضرورت ہے۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی او ریو ایل بی ممبران ، ٹریڈ ایسو سی ایشن کے نمائندے ، سماجی ارکان کے علاوہ علاقے کے اَوقاف اور سول سوسائٹی کے اراکیں نے اَپنے مطالبات اور شکایات مشیر موصوف کو گوش گزار کئے ۔ اُنہوں نے مشیر موصوف کو اَپنے اَپنے علاقوں کے کئی ترقیاتی مسائل اور مطالبات سے متعلق بھی جانکاری دی۔دیگر مطالبات میں ٹراما ہسپتال قاضی میں سی ٹی سکین اور دیگر سہولیات کی فراہمی ، سٹریٹ لائیٹس کی تنصیب ، بجلی کے کھمبوں اور لائٹس کی تبدیلی ، علاقے کے لئے سٹیڈی ، کیفیٹریا پارک اور پانزاتھ کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینا وغیرہ شامل ہیں۔مشیر موصوف نے بعض مطالبات کے ازالے کے لئے موقعہ پر ہدایات دیں اور یقین دِلایا کہ دیگر مطالبات اور مسائل کو اِن کی تکمیل کے لئے مناسب پلیٹ فارم پر اُٹھایا جائے گا۔مشیر بصیر خان نے یقین دلایا کہ دکانوں کی دوبارہ الاٹمنٹ کا معاملہ متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.