• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, اپریل ۱۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر بصیر خان نے کیا شمالی کشمیر سوپور اور ملحقہ علاقوں کا دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-23
Reading Time: 1min read
A A
0
مشیر بصیر خان نے کیا شمالی کشمیر سوپور اور ملحقہ علاقوں کا دورہ
FacebookTwitterWhatsapp

بارہمولہ: لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ اعجاز عبداللہ صراف اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ آج ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے کا دورہ کیا اور دیہی ترقیاتی محکمہ ، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کئے گئے کئی ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا ۔ اپنے دورے کے آغاز میں مشیر نے رسیونگ سٹیشن امر گڑھ کا معائینہ کیا جو کہ 95 ایم وی اے سے 127 ایم وی اے تک بڑھانے کے عمل میں ہے ، جس میں متعلقہ افسران نے انہیں بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ 6,25 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ہے ۔ مشیر نے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دی تا کہ یہ 30 ستمبر تک مکمل ہو جائے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ پہلے سے مقرر کردہ ٹایم لائینز پر سختی سے عمل کریں ۔ مشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ موسم سرما کے پیش نظر بجلی کی سپلائی کو بڑھایا جائے ۔ مشیر موصوف نے ہدایات جاری کیں کہ بوسیدہ اور تباہ شدہ کھمبوں کو وقت کے مطابق تبدیل کیا جائے ۔ انہوں نے پی ڈی ڈی افسران پر مزید زور دیا کہ جہاں ضرورت ہو وہاں تاروں ، کنڈکٹر کو فوری طور پر تبدیل کریں اور پہلے سے دی گئی ہدایات کے مطابق بجلی کی تاروں کے ساتھ لگنے والے درختوں کی شاخوں کو کاٹنے کا کام تیزی سے کریں ۔ مشیر نے محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے کئے گئے مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی معائینہ کیا ۔ مشیر نے سخت ہدایات جاری کیں کہ محنت پر مبنی کاموں اور ان کاموں پر زور دیا جائے جو پہلے سے تیار کردہ سالانہ منصوبوں میں مناسب طریقے سے جھلکتے ہیں ۔ انہوں نے منریگا کی بروقت ادائیگی کرنے کی بھی ہدایت دی کیونکہ اس کا تعلق دیہی مزدوروں کی معاش سے ہے ۔ مشیر نے بعد میں پرانے بس سٹینڈ سوپور کا افتتاح کیا جسے عام لوگوں کی مسلسل مانگ کے بعد میکڈمائیز اور تزئین و ارائش کی گئی ہے ۔ افسران ، پی آر آئی اور سول سوسائیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ کووڈ 19 کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور عوام کا تعاون کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی کلید ہے انہوں نے منتخب نمائندوں کے طور پر پی آر آئی پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور کووڈ 19 سے متعلقہ بیداری عام کریں ۔ مشیر نے کئی وفود کے ساتھ بات چیت کی جس میں ڈی ڈی سی ، یو ایل بی ، بی ڈی سی صدر اور ممبران ، سول سوسائیٹی کے ممبران سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شامل تھے ۔ ان وفود نے انہیں سماجی اور اقتصادی ترقیاتی خدشات سے متعلق اپنی شکایات اور مطالبات سے اگاہ کیا ۔ صدر ایم سی سوپور کی قیادت میں ایک وفد نے کئی مسائل پر روشنی ڈالی اور ڈمپنگ سائیٹس کے مناسب قیام اور ترقی ، تارکین وطن کی جائیدادوں /شمشان گھاٹوں کی حفاظت ، نئے بس اڈے کی تعمیر ، عوامی پارکوں اور کمیونٹی ہالوں کی ترقی ، نکاسِ آب کا مناسب نظام اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل کو اٹھایا ۔ مشیر نے تمام وفود کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے مسائل کے ازالے کیلئے انہیں متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلوری سسٹم کو ہموار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page