• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اپریل ۱۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر مملکت سماجی انصاف نے کیا سی آر سی بمنہ کا دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-01
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی وزیر مملکت سماجی انصاف نے کیا سی آر سی بمنہ کا دورہ

مرکزی وزیر مملکت سماجی انصاف نے کیا سی آر سی بمنہ کا دورہ

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر: مرکزی وزیر مملکت جسٹس و ایمپاور منٹ رام داس اتھوالے نے بدھوار کو سری نگر میں کمپوزِٹ ریجنل سینٹر ( سی آر سی ) بمنہ کا دورہ کیا تاکہ وہاںجسمانی طور ناخیز اَفراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا جاسکے۔مرکزی وزیر مملکت نے جسمانی طور ناخیز اَفراد کی بحالی اور بااِختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں میں بھی ایک سی آر سی سہولیت قائم کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ 48 کنال اَراضی کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سی آر سی قائم کیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں ایک میگا رِی ہیبلٹیشن کیمپ منعقد کیا جائے گا جہاں وادی کے تقریبا ً تمام اَضلاع سے شناخت شدہ4000 جسمانی طور ناخیز اَفراد میں اِمداد اور آلات تقسیم کئے جائیں گے ۔اُنہوں نے ہزاروں مستحقین کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر سی آر سی فیکلٹی اور اِنتظامیہ کی سراہناکی۔ابتداً مرکزی وزیر مملکت نے کیمپس سائٹ پر شجرکاری مہم کا بھی اِفتتاح کیا جس میں ڈائریکٹر سی آر سی بمنہ ڈاکٹر ظفراِقبال او رسینئر فیکلٹی بھی وَہاں موجو دتھے۔مرکزی وزیر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ مرکزی وزارت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور سی آر سی کے تمام زیر اِلتوأ منصوبوں کی منظوری میں سہولیت فراہم کرے گی تاکہ مستحقین کو جدید اور بہتر خدمات دستیاب ہوں۔اُنہوں نے دُورے کے دوران مختلف شعبوں اور بلاکوں کا معائینہ کیا جن میں فزیو تھراپی ، نفسیات ، پروسٹیٹکس ، آرتھو ٹیکس ، گویائی،سماعت اور بلاک شامل تھے۔اُنہوں نے سینٹر کے مجموعی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور وادی میں اے ڈی آئی پی ، ایس آئی پی ڈی اے ، اے جی پی اور دیگر بحالی سکیموں کے کامیاب عمل آور ی پر زور دیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سی آر سی بمنہ ڈاکٹر ظفر اِقبال نے ایم او ایس کو سینٹر میں متعلقہ شعبے میں طلباء کو مختلف نوکری پر مبنی کورسوں کے بارے میںجانکاری دی۔ اُنہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران اَب تک زائد اَز 445 اِمداد اور آلات جن میں سماعتی اِمداد اورکریچس سمارٹ کینز شامل ہیں ضرورت مند مستحقین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں اور سینٹر میں اَب تک 10,078 مریضوں نے طبی خدمات حاصل کی ہیں۔اِس موقعہ پر دیگر لوگوں کے علاوہ ہیڈ کلینک ڈاکٹر عارفہ اَمین ، رِی ہیلبٹیشن آفیسر شمیم احمد ،فیکلٹی اور طلباء بھی موجودتھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.