• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اپریل ۱۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر بصیر خان نے سیتہارن ، کھاگ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-06
Reading Time: 1min read
A A
0
مشیر بصیر خان نے سیتہارن ، کھاگ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا

انفو فوٹو

FacebookTwitterWhatsapp

بڈگام:پی آر آئی یو ٹی انتظامیہ کے کان اور آنکھیں ہیں ، عوام اور یو ٹی انتظامیہ کے درمیان پُل کا کام کر رہے ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج سیتہارن کھاگ ، بڈگام میں منعقدہ ایک عوامی اِستفساری پروگرام کے دوران کیا ۔ مشیر کے ہمراہ چیف انجینئر کے پی ڈی سی ایل ، ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ کشمیر ، اے ڈی سی بڈگام اور دیگر اعلیٰ اَفسران تھے ۔ مشیر نے سیتہارن ، کھاگ ، ماگام ، اری پنتھن ، درنگ اور اس سے ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا تا کہ جاری دیہی ترقیاتی کاموں ، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کاموں اور توسہ میدان ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کا جائزہ لیاجاسکے۔ مشیر موصوف نے سٹیشن ماگام اور اری پنتھن پر تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا ۔ ان مقامات کے معائینے کے دوران مشیر موصوف نے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ آنے والے موسم سرما کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تکمیل کے عمل کو تیز کریں ۔ مشیر موصوف نے مشہور سیاحتی مقام کے طور پر ابھرنے کے وسیع امکانات رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ توسہ میدان کو پہلے ہی نئے سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کیا جا چکا ہے اور اس سلسلے میں اس سیاحتی مقام کی ترقی شروع کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ زیر عمل ہے ۔ مشیر موصوف نے مزید کہا کہ ایک اے ٹی ایم اور دیگر بینکنگ خدمات اس علاقے میں دستیاب کی جائیں گی تا کہ سیاحوں کی زیادہ تعداد کو راغب کیا جا سکے ۔ مشیرموصوف نے ہدایت دی کہ علاقے میں سہولیات کی تزئین و آرائش کے منصوبے مرتب کئے جائیں تا کہ سیاحت کو فروغ ملے ۔ انہوں نے پارکنگ ، عوامی سہولیات ، اے ٹی ایم کی تنصیب ، موبائیل کنکٹوٹی ٹاوروں اور صحت سہولیات کے قیام پر زور دیا ۔ مشیر موصوف نے کہا کہ توسہ میدان سیاحوں کیلئے ایک اہم مقام بنتا جا رہا ہے اور اس کی ترقی کے نتیجے میں یہ زیادہ سیاحوں کو راغب کرے گا ۔ اُنہوں نے سیتہارن میں زیر تعمیر کھیل میدان کا بھی معائینہ کیا اور متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ وقت کے اندر تعمیر اور خوبصورتی کا عمل مکمل کریں ۔ مشیر نے مزید ہدایت دی کہ سیتہارن اور کھاگ میںمحنت کشوں کی نشاندہی کی جائے تا کہ باشندوں کو روزی روٹی کمانے کے مواقع دستیاب ہو سکیں ۔ مشیر نے علاقے میں بجلی کے منظر نامے کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ بوسیدہ بجلی کھمبے اور تاروں کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ مشیر نے مزید کہا کہ ٹرانسفارمروں ، تاروں اور کھمبوں کو خریدا گیا ہے ، پی آر آئی کو فوری طور پر اپنی ضروریات کی نشاندہی کرنے اور پیش کرنے کی ضرورت ہے تا کہ موسم سرما سے پہلے بجلی کی فراہمی بہتر ہو ۔ مشیر نے کووِڈ ۔19 کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ تمام لازمی ایس او پیز پر عمل کریں ۔ بعد میں مشیر نے ڈی ڈی سی چیئر مین ، ممبران اور دیگر پی آر آئی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ مشیر نے سیتہارن میں ایک عوامی تبادلہ خیال سیشن کا انعقاد کیا جہاں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تا کہ وزیٹرنگ اتھارٹی کو کچھ بنیادی سہولیات بالخصوص سڑکوں کی تعمیر اور بہتری ، پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش شکایات، پی ایچ سی کھاگ کا عملہ ، سامان اور اپ گریڈیشن ، ٹرانسپورٹ سروسز ، منسف کورٹ کی تشکیل اور کھاگ میں فائر سٹیشن کیلئے عملہ اور گاڑی کی تعیناتی ، شنگلی پورہ میں بینک برانچ ، کھاگ میں گورنمنٹ ڈگری کالج وغیرہ سے آگاہ کیا ۔ مسائل کے جواب میں مشیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کے دورے کا مقصد زمینی سطح پرصورتحال کا پتہ لگانا تھا اور تمام جائز مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور بعض معاملات میں مشیر نے ازالہ کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں ۔ عوامی رابطہ پروگرام میں چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام نذیر احمد خان نے بھی شرکت کی جنہوں نے وزٹینگ اتھارٹی کو سیتہارن اور کھاگ میں عوام کو درپیش شکایات اور مسائل سے مشیر موصوف کو آگاہ کیا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.