• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر فاروق خان نے کیا راشٹریہ پوشن ماہ کا افتتاح

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-07
Reading Time: 1min read
A A
0
مشیر فاروق خان نے کیا راشٹریہ پوشن ماہ کا افتتاح

مشیر فاروق خان نے کیا راشٹریہ پوشن ماہ کا افتتاح

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج یہاں راشٹریہ پوشن ماہ 2021 کا افتتاح کیا ۔ اس تقریب میں ستمبر کے مہینے کے دوران جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں وزیر اعظم کے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت سرگرمیوں کا آغاز کیا ۔ سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ( ایس پی ایم یو ) پوشن ابھیان ، روینہ کوثر ، ڈائریکٹر فائنانس انیل ڈوگرہ ، جوائینٹ ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس دیویندر سنگھ کٹوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس جموں ٹینا مہاجن ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسرز ( آئی سی ڈی ایس ) ، جموں ڈویژن کے سی ڈی پی او اور دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے ۔ مشیر نے غذیت سے محروم بچوں کی شناخت کو تیز کرنے اور انہیں مناسب غذائیت اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ انہیں صحت مند غذائی حیثیت کے لحاظ سے قومی دھارے میں لایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائیت کی لعنت سے نمٹنے کیلئے محکموں کے درمیان ہم آہنگی کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے بچوں ، نو عمر لڑکیوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے غذائیت کے نتائج کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے ہر گاؤں میں مائکرو نیوٹرینٹ ماحول بنانے کے لئے بھی کہا اس کیلئے آنگن واڑی مراکز ، پنچائت علاقوں ، دیہات میں خالی زمینوں پر پوشن واٹیکاس قائم کئے جانے ہیں جہاں خواتین اور بچوں کو آسانی سے فوائد دئیے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لفظ جشن غلط نام ہے اصل جشن اس وقت شروع ہو گا جب غذائیت کے خلاف جنگ جیت جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ غذائی قلت کے خلاف شروع کی گئی ہے لیکن محکموں کے درمیان اتحاد سے جیتی جائے گی ۔ روبینہ کوثر سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر پوشن ابھیان نے پوشن ماہ 2021 کے چار بڑے موضوعات ، یعنی پوشن واٹیکاس ، یوگا اور آیوش کے طور پر پودے لگانے کی سرگرمی ، علاقائی غذائیت کٹس کی تقسیم اور ایس اے ایم بچوں کی شناخت اور ایس اے ایم بچوں کیلئے کمیونٹی کچن پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے غذائیت کے بارے میں آگاہی اور غذائیت کے اہم رویوں کے بارے میں تمام اسٹیک ہولڈرز میں جوابدہی بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے پوشن ابھیان کے چار برسوں کے دوران آئی سی ڈی ایس ڈیپارٹمنٹ کے سفر کا بھی ذکر کیا ۔ چائیلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر اکانکشہ کلسوترا اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رمپی دیوی نے بالترتیب پوشن ابھیان اور ایس اے ایم بچوں کی شناخت پر پاور پوائنٹ پرذنٹیشن دی ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page