• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر بصیر خان کا پٹن، ہائیگام، پلہالن اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-08
A A
0
مشیر بصیر خان کا پٹن، ہائیگام، پلہالن اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ

مشیر بصیر خان کا پٹن، ہائیگام، پلہالن اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ

FacebookTwitterWhatsapp

بارہمولہ: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار، ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ اور دیگر سینئر متعلقہ اَفسران کے ہمراہ بارہمولہ میں پٹن ، ہائیگام ، پلہالن او ردیگر ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔ ضلع میں دیہی ترقی ، پاور ڈیولپمنٹ اور سیاحت محکموں کے کئی ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا۔مشیربصیر خان نے گوم احمد پورہ پٹن میں 6.3 ایم وی اے 33/11 کے وی ریسونگ سٹیشن کا اِفتتاح کیا جو کہ 236.35لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کیا گیا ہے جس سے 1200 نفوس کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔اُنہوں نے مذکورہ ریسونگ سٹیشن کا معائینہ کرتے ہوئے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ علاقے میں نئے ریسونگ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی میں اِضافہ ہو۔مشیر بصیر خان نے محکمہ دیہی ترقی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائینہ کیا ۔ اَفسران نے اُنہیں کاموں کی موجودہ صورتحال اور مقامی آبادی کو فراہم کئے جانے والے فوائد سے آگاہ کیا ۔اُنہوں نے این اِی آر اِی جی اے کے تحت تعمیر ہونے والی پٹن ۔ پلہالن لنک روڈ کامعائینہ کیا او رعوامی سہولیت کے نقطہ نظر سے یہ ایک اہم سڑک ہے کیوں کہ یہ سری نگر ۔بارہمولہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کا رَش کافی حد تک کم کرسکتی ہے۔مشیر موصوف نے اَفسران کو ہدایات دیں کہ ہر کام کی تکمیل مقررہ وقت پر ہو۔اُنہوں نے متعدد میٹنگوں میں ؎ نظا م الاوقات کی تعمیل او رکاموں کے معیار کے بارے میں دی گئی ہدایات کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ منریگا کے کاموں کے لئے بروقت ادائیگی کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مزدوروں کو اس اکاؤنٹ میں تکلیف نہ ہو۔مشیر بصیر خان نے رینجی پٹن میں سیاحتی کیفے ٹیریا کا معائینہ کر کے کیفے ٹیریا سے وابستہ مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مشیرموصوف کو سیاحوں کے لئے دستیاب مختلف سہولیات سے متعلقہ جانکاری دی۔ مشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کیفے ٹیریا کے اِرد گرد آبی ذخائر کا ڈویڈنگ فوری طور پر کریں تاکہ یہ خوبصورتی میں اِضافہ کرے۔مشیر بصیر خان نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ موسم سرما سے قبل ہی سرمائی تیاری کریں تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو بالخصوص بجلی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے اِنتظامات کئے جائیں ۔اُنہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بار بار بجلی کی کٹوتی یا ٹرانسفارمروں کی کمی نہیں ہونی چاہیئے ۔اُنہوں نے پی ڈی ڈی کے اَفسران سے کہا کہ وہ گزشتہ میٹنگوں میں لئے گئے ہدایت کے مطابق بوسیدہ کھمبے ، کنڈکٹراور تاروں کو فوری طور پر تبدیل کریں۔بعد میں مشیر بصیر خان متعدد وَفودسے ملے او راُن سے تبادلہ خیا ل کیا۔جس میں ڈی ڈی سیز ، بی ڈی سیز ، پی آر آئیز ، سول سوسائٹی ممبران ، تاجروں اور دیگر شراکت دار شامل تھے ۔اِن وَفود نے اُنہیں اَپنے متعلقہ علاقوں کی سماجی و اِقتصادی ترقی سے متعلق اَپنی شکایات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔وفود اور پی آر آئی کے مختلف مطالبات میں علاقے میں ریور بیڈاور مٹی کے تعمیراتی مواد کی دستیابی ، پٹن ریسونگ سٹیشن کے ذریعے بجلی کی فراہمی میں اِضافہ ، پیڈیاٹرک اور میٹرنٹی ہسپتال میں تبدیل کرنے کے لئے ایس ڈی ایچ بلڈنگ کا استعمال ، سڑکوں کی وسعت ، کھیل میدان کی ترقی اور پانی کی قلت کے مسائل شامل تھے۔مشیر موصوف نے وفود کے تمام مسائل اور مطالبات بغور سنا ۔ اُنہوں نے کچھ مسائل کے ازالے کے لئے اَفسران کوموقعہ پر ہی ہدایات دیں اور کہا کہ دیگر تمام جائز مسائل جن کو متعلقہ حلقوں کے ساتھ اُٹھانے کی ضرورت ہے ان کو جلد اَز جلد حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام اُٹھائے جارہے ہیں۔دریں اَثنأ مشیر موصوف نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی ) پر من و عن عمل کریں اور وَبائی اَمراض کی تیسری لہر کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنا ضروری قرار دیا ۔ اُنہوں نے انہیں ماسک پہننے ، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور گائوں اور پنچایتی سطح پر عوام میں ٹیکہ کاری کی اہمیت کی تشہیر کرنی چاہیئے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.