• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے صوبہ جموں میں پائور سیکٹر کا لیا جائزہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-08
Reading Time: 1min read
A A
0
پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے صوبہ جموں میں پائور سیکٹر کا لیا جائزہ

پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے صوبہ جموں میں پائور سیکٹر کا لیا جائزہ

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل نے کہا کہ ’’ غیر ضروری اور ناپسندیدہ بجلی کی خرابیوں سے بچنے کیلئے احتیاطی دیکھ بھال کی کلید ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کارپوریشن کے افسران اور عملے کو مشورہ دیا کہ وہ خاص طور پر 11 کے وی فیڈرز اور لائینوں پر مکمل حفاظتی بحالی کی سرگرمیاں کریں تا کہ اچانک خرابی کی وجہ سے بجلی کی بندش کے معاملات کو ختم کیا جا سکے ۔ انہوں نے مختلف سب ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن ڈویژنوں کے افسران سے کہا کہ وہ لائنوں اور فیڈرز کی نشاندہی کریں جو کہ دائمی مسائل کے ساتھ پہلے ان کا ازالہ کریں تا کہ غیر ضروری کٹوتیوں اور غیر شیڈول شدہ بجلی کی عدم فراہمی کو روکا جا سکے ۔ مشیر آج جموں میں جموں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے افسران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ڈویژن میں پاور سیکٹر کا مکمل جائیزہ لیا جبکہ آمدنی کی وصولی ، اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات ، بندش اور مرکزی ترقی یافتہ سکیموں اور دیگر پروگراموں کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں کی صورتحال پر خصوصی زور دیا ۔ محصول کی وصولی کے حوالے سے پرنسپل سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ سخت معائینہ کریں ، سخت جرمانے لگائیں اور غلطی کرنے والوں کو بجلی کی سپلائی منقطع کر دیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خریدی گئی بجلی کی لاگت اور حاصل ہونے والی آمدنی کے مابین فرق ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا ہے اور اس سال محصولات کی وصولی کیلئے مقرر کردہ اہداف کو پورا کرنے کیلئے ڈی آئی ایس سی او ایم ایس کو بہترین کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام شعبوں میں صنعتی ، تجارتی یا گھریلو جان بوجھ کر نادہندگان کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ہدایت دی کہ کارپوریٹ صارفین ، بڑے کاروباری اداروں ، سرکاری اور نجی دفاتر اور دیگر تمام نادہندہ تنظیموں کے زیر التوا واجبات کا جائیزہ لیا جائے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر میں فیڈرز کی 100 فیصد میٹرنگ اب حاصل کر لی گئی ہے اور لگائے گئے تقریباً نصف میٹر بھی نیشنل پاور پورٹل کے ساتھ خود کار رابطے کے قابل ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ہدایت دی کہ تمام فیڈر میٹروں کی جانچ پڑتال کی جائے ۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پہلے سے طے شدہ اہداف کے حصول پر تمام فیڈر منیجرز اور سُپر وائیزری انجینئرز کو نقد رقم دی جائے گی ۔ انہوں نے یہ بھی خبر دار کیا کہ 80 فیصد سے زائد نقصانات کے ساتھ فیڈرز موجود ہیں اور اس قسم کے مسلسل نقصانات سخت کاروائی کی دعوت دیں گے ۔ خام ہیٹر اور بوائلر کا تذکرہ کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ ان کے استعمال پر قانون کی پابندی عائد ہے اور ان کی فروخت اور استعمال پر سخت کاروائی کی جائے ۔ جموں شہر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب پر پرنسپل سیکرٹری کو بتایا گیا کہ اس وقت جموں اور سرینگر شہروں میں ہر ایک میں ایک لاکھ میٹر لگائے جا رہے ہیں ۔ مزید تین لاکھ اسمارٹ میٹر جموں اور سرینگر شہروں کیلئے پائپ لائین میں ہیں جو جلد ہی نصب کئے جائیں گے ۔ جے کے پی ڈی سی ایل کے کال سنٹر کے کام پر پرنسپل سیکرٹری نے تبادلہ خیال کیا جس نے صارفین کے ساتھ محکمہ کے انٹر فیس کو مزید بڑھانے کی ضرورت کا بھی اظہار کیا ۔ میٹنگ میں چئیر مین جے پی ڈی سی ایل جگموہن شرما ، منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل گُرمیت سنگھ ، منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ٹی سی ایل نصیب سنگھ ، چیف انجینئرز ، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ، ڈائریکٹر فائنانس ، سپرنٹنڈنگ اور ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page