• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ہیلپ لائن کا کیا آغاز

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-17
Reading Time: 1min read
A A
0
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ہیلپ لائن کا کیا آغاز

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ہیلپ لائن کا کیا آغاز

FacebookTwitterWhatsapp

جموں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں راج بھون میں جموںوکشمیر میں سینئر سٹیزن نیشنل ہیلپ لائن ’’ ایلڈر لائن‘‘ ۔14567 کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی بھرکے مختلف حصوں سے 3.25کروڑ روپے مالیت کے موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل ، مصنوعی اور دیگر اِمداد بھی تقسیم کی۔اُنہوں نے کہا کہ ایلڈرلائن متاثرہ بزرگوں کو ایک غیر مرکوزیت کال سینٹر ، جذباتی نگہداشت اور مدد ،صحت خدمات اور ضرورت مند بزرگ شہریوں کی دیگر اِمداد کے ذریعے ایک اہم سپورٹ سسٹم کے طور پر کام کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹول فری ہیلپ لائن یوٹی میں اِدارہ جاتی ایلڈر کیئر ایکو سسٹم میں ایک اہم خلا کو پُر کرے گی۔ بتایا گیا کہ جموںوکشمیر مینٹیننس اینڈ ویلفیئر والدین اور بزرگ شہریوں کے لئے رولز 2021 تیار ہوچکے ہیں اور چند دنوں میں مطلع کئے جائیں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آرٹیفیشل لیمز مینو فیکچر نگ کارپوریشن آف اِنڈیا ( اے ایل آئی ایم سی او)کی کوششوں کو سراہا جو کہ یوٹی کے جسمانی طور ناخیز اَفراد کو مدد فراہم کرنے اور اسے خصوصی طور پر قابل رَسائی بنانے کے لئے ہے۔سماجی بہبود محکمہ اے ایل آئی ایم سی او کے ساتھ مل کر پنچایتی سطح کے تشخیصی کیمپ لگائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی مصنوعی اِمداد کے ضرورت مند اَفراد کی شناخت کی جاسکے اور جموںوکشمیر حکومت اِس بات کو یقینی بنائے کہ تمام اہل اَفراد کو اِس سال کے اَندر مصنوعی اور دیگر اِمدادی سامان مہیا کیا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر سماجی بہبود محکمہ نے ان لوگوں کا سروے کیا ہے جو موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلوں کے محتاج ہیں اور ان سب کا جو بڑھاپے ، بیوہ اور جسمانی طور ناخیز اَفراد پنشن کے اہل ہیں۔ یوٹی حکومت اس سال کے اندر ان فوائد کی تقسیم میں مطمئن ہو جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ تقریباً9لاکھ لوگوں نے مختلف پنشن سکیموں کے تحت فنڈس حاصل کئے ہیں۔ہماری پنشن سکیموں میں 2لاکھ 72ہزار اِضافی لوگوں کو شامل کیا گیا ہے اور یوٹی کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرائوں کو پنشن فراہم کی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نظرئیے کے مطابق ’’ سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس ، سب کا وِشواس ‘‘ یوٹی حکومت سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت کی تمام 55عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کی صد فیصد تکمیل کی طرف گامزن ہیں تاکہ اِس کے فوائد معاشرے کے ضرورت مند اَفراد تک پہنچ سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر حکومت نے یوٹی میںجسمانی طور مخصوص اَفراد کے لئے نوکریوں میں ریزرویشن کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سماجی بہبود محکمہ نے ضرورت مندوں کو مختلف سطحوں پر ریزرویشن فوائد دئیے ہیں اور اَب خطہ افلاس سے نیچے گزر بسر کرنے والے لوگوں کو سرکاری ملازمتوں میں 10 فیصد ریزرویشن دی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کووِڈ وَبائی مرض کے پیش نظر یوٹی حکومت کی طرف سے ایس اے ایس سی ایم / سکشم سکیم شروع کی گئی ہے تاکہ ان کنبوں کو مالی مدد فراہم کی جاسکے جو کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔اِس کے تحت وہ کنبے جنہوں نے اَپنے روٹی کمانے والا کھودیا ہے انہیں ماہانہ 500روپے پنشن دی جائے گی۔ لیفٹیننٹ گورنر مزید کہا کہ کووِڈ کی وجہ سے یتیم ہوجانے والے بچوں کے لئے 1000روپے اور خصوصی وظائف کا اِنتظام کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر سماجی بہبود کی سکیموں کے فوائد ان تک پہنچائے جائیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سماجی بہبود محکمہ نے ایک خصوصی سیل تشکیل دیا ہے جو زندگی بھر ان کی مدد کے لئے مناسب طریقے سے کام کرے گا۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ شیتل نندا، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر ،ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اَنشل گرگ ، ناظم سماجی بہبود وویک شرماکے علاوہ محکمہ سماجی بہبود کے سینئر اَفسران موجود تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.