• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر مملکت نے پلوامہ میں یوتھ کنکلیو کا کیا افتتاح

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-20
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی وزیر مملکت نے پلوامہ میں یوتھ کنکلیو کا کیا افتتاح

مرکزی وزیر مملکت نے پلوامہ میں یوتھ کنکلیو کا کیا افتتاح

FacebookTwitterWhatsapp

پلوامہ:مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اَمور نشیت پامانک نے سوموار کو پلوامہ میں یوتھ کنکلیو کا اِفتتاح کیا جس میں ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا۔اِس موقعہ پر مختلف شعبوں کے مقررین اور ماہرین بشمول اَنٹرپرینیور شپ ، فوڈ پروسسنگ ، سیاحت ، سولر ٹیکنالوجی ، ملبوسات اور گھریلو فرنیچر وغیرہ نے اَپنے تجربات اور مواقع شیئر کئے ۔وزیر موصوف نے پلوامہ کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور پلوامہ کی ترقی میں شامل ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں دستیاب مواقع سے متعلقہ ہنر کا حصول وقت کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ ہنر کو فروغ دینا زندگی اور معاشرے کی قدر بڑھانے کے مترادف ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں وکشمیر کے بارے میںنظریہ ہے کہ جموں وکشمیرترقی کی راہ پر گامز ن ہو اور ان کے نظرئیے کو حقیقت میں بدلنے کے لئے جامع اِقدامات کئے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سکل ڈیولپمنٹ پہل نہ صرف جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچائے گا بلکہ یوٹی اِنتظامیہ کو کشمیر میں بے روزگاری کی صورتحال کو سمجھنے میں بھی مدددے گی تاکہ نوجوانوں کی تجاویز کی بنیاد پر ضروری اِقدامات کئے جائیں ۔اُنہوں نے بنیادی شعبوں بشمول زراعت ، باغبانی ، پھول بانی ، ڈیری ،ہینڈلوم ، دستکاری وغیرہ میں اعلیٰ قیمت والی مصنوعات کی تجارت پر زور دیا جو کہ پلوامہ کے نوجوانوں کے لئے منافع بخش روزگار کے راستے ہیں۔اِس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ کے نوجوان پیشہ ور اور با صلاحیت ہیں ۔وزیر موصوف نے ان پر زور دیا کہ وہ مواقع سے فائدہ اُٹھانے کے لئے سخت محنت کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکز ی حکومت اور یوٹی اِنتظامیہ دونوں ان کی کوششوں میں ان کا ساتھ دیں گے۔ سی اِی او مشن یوتھ نے شرکأ کو ہنر مندی کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ اس کا بنیادی مقصد طلباء کو مختلف قسم کی ہنروں سے روشنا س کرانا ہے۔ورکشاپ کے ریسورس پرسن چیئرمین کوالٹی کونسل آف اِنڈیا ، ڈائریکٹر ریلائنس اِنڈسٹری ایل اینڈ ٹی عادل زین البھائی ، سیکرٹری قبالی اَمو ر، سی اِی او مشن یوتھ جے اینڈ کے ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری ، مولانا آزاد اُردو کے سابق چانسلر ظفرسریشوالا معروف ہندوستانی فوک گلوکار پد ما شری مالنی تھے۔وزیر موصوف نے کہا،’’ صرف ہنر مند او رماہر شخص ہی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کا فائدہ اُٹھا سکتا ہے ۔ اس لئے ہمارے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا بہت ضرور ی ہے ۔‘‘اُنہوں نے کہا،’’ مجھے اُمید ہے کہ اس طرح کی ورکشاپ ہمارے نوجوانوں کو اُبھرتی ہوئی ہنروں سے آراستہ کریں گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ نئے کشمیر میں نئے چیلنجز ہیں اور کشمیر کے نوجوان بڑی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ اُنہوں نے ضلع کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ سرکاری نوکریوں کی تلاش کے بجائے خصوصی ہنروں کی نشوو نما میں مشغول ہوں۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے اَپنے اِستقبالیہ خطبے میں کہا کہ ورکشاپ ضلع کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے تیار کرے گی۔ورکشاپ میں بے روزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعدمیں وزیر مملکت نے ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی ممبران اور سرپنچوں ، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ملاقات کی جنہوں نے انہیں اَپنے مطالبات او رشکایات سے آگاہ کیا۔پی آر آئیز کے ایک وَفد نے عوامی رسائی پروگرام کے اِنعقاد پر مرکزی حکومت کا شکریہ اَدا کیا تاکہ عام لوگوں کو سنا جاسکے۔وزیرموصوف نے وفود کو بغور سنا اور وفود کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر خوشی کا اِظہار کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے وعدہ بند ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ رسائی پروگرام حکومت نے شروع کیا ہے تاکہ لوگوں کے بنیادی مسائل کو جان سکیں۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ وفود کی جانب سے پیش کردہ مطالبات او رشکایات کا نوٹس لیا گیا ہے او رانہیں بروقت ازالہ کے لئے پیش کیا جائے گا۔بعد میں وزیر موصوف نے آج اِنڈین اِنٹرنیشنل ٹریڈ زعفران سپائس پارک پانپور کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے پروسسنگ یونٹ کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا۔اُنہو ںنے پارک میں ڈرائنگ ، گریڈنگ ، پیکنگ اور اِی ۔ نیلامی سینٹروں کا بھی معائینہ کیا ۔اُنہوں نے مختلف کھیلوں میں ضلع پلوامہ کے بین زونل ، ضلعی سطح کے مقابلوں کا اِفتتاح کیا اور اُنہوں نے کھلاڑیوں بالخصوص جسمانی طور ناخیز اَفراد اور یتیموں میں کھیل کٹس تقسیم کئے۔اُنہوں نے شرکأ پر زور دیا کہ وہ جسمانی او رذہنی طور پر فِٹ ہونے کے لئے کھیلو ں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.