• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جولائی ۱۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نوجوان ملک کی ترقی کا حصہ بنیں: مرکزی وزیر صحت

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-22
Reading Time: 1min read
A A
0
کہا نوجوان ملک کی ترقی کا حصہ بنیں: مرکزی وزیر صحت

کہا نوجوان ملک کی ترقی کا حصہ بنیں: مرکزی وزیر صحت

FacebookTwitterWhatsapp

اننت ناگ: مرکزی وزیر مملکت صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج کہا کہ ضلع اننت ناگ کی جانب سے صحت ، دیہی ترقی ، پنچایتی راج اور دیگر شعبوں میں نمایاں پیش رفت حوصلہ اَفزا اور دِل خوش کن ہے۔اِن باتوں کا اِظہار مرکزی وزیر مملکت نے آج یہاں پہلگام میں اَپنے عوامی رَسائی پروگرام کے دوران اِن شعبوں میں ضلع کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے اِن شعبوں سے متعلق مرکز ی حکومت کی معاونت والی او رفلیگ شپ سکیموں کی عمل آوری اور صحت نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں کی گئی کامیابیوں پر اطمینان کا اِظہا رکیا۔ڈاکٹر بھارتی نے اَفسران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ مزید جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں تاکہ سرکاری معاونت والی سکیموں کے فوائد ہدف آبادی تک پہنچ جائے۔ اُنہوں نے دُور دراز علاقوں کے لوگوں کے لئے بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلانے پر زور دیا ۔وزیر نے کہا کہ پی آر ائیز اور یول ایل بیز کو ترقیاتی اور فلاحی سرگرمیوں میں شامل کیاجائے اور ان کے متعلقہ علاقوں میں منصوبوںکوترتیب اور عمل درآمد کرتے وقت ان کی قیمتی تجاویز کو بورڈ میں شامل کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے ان کے لئے خصوصی تربیتی سیشنوں اور نمائشی دوروں کے اِنعقاد پر بھی زور دیا تاکہ ان کی صلاحیتوں کی تعمیر میں اضافہ اور انہیں نچلی سطح پر زیادہ فعال اور بااِختیار بنایا جاسکے۔اُنہوں نے غیر دریافت شدہ مقامات او ردیہات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی وکالت کی تاکہ طبی اور ماحولیاتی سیاحت پر توجہ دی جائے تاکہ علاقے کی معیشت کو فروغ ملے۔وزیر مملکت نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ صنعت سے وابستہ کاشت کاروں اور تاجروں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے باغبانی کی مصنوعات مثلاً سیب ، اخروٹ وغیر میں پروسسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی سطح کو بڑھانے کے لئے ٹھوس اِقدامات کریں۔اِس موقعہ پرمرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود نے 41 کاموں اور منصوبوں کا اِی۔ اِفتتاح کیا او رآر ڈی ڈی ، صحت ، جل شکتی ، وائی ایس ایس ، یو ایل بی اور دیگر شعبوں میں 22 کاموں اور منصوبوں کا اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے صحت، دیہی ترقی اور دیگر شعبوں میں ضلع کی صورتحال اور کامیابیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، صحت و طبی تعلیم وویک بھارد واج ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر ، اے ڈی ڈی سی ، سی پی او ، سی ایم او ، اے سی ڈی ، اے سی پی ، ایس ڈی ای، پہلگن ایس ای اور ایگزن جل شکتی اور کے پی ڈی سی ایل ، ڈی وائی سی ایم او کے علاوہ دیگر اَفسران نے شرکت کی۔وزیر نے سختی زین الدین ولی ؒ کی زیارت گاہ عشمقام پر بھی حاضری دی اور وہاں اُن کا صدر مونسپل کمیٹی عشمقام صوفی عرفات کے علاوہ ’’ زیارت گاہ اِنتظامیہ‘‘ کے ارکان اور مقامی لوگوں نے عزت و احترام سے اِستقبال کیا۔بعد میں وزیر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کا دورہ کیا اور وہاں اُنہیں ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن ،نئے جی ایم سی ڈاکٹر یشپال شرما نے بتایا کہ کہ کالج تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ اُنہوں نے وزیر کو نئے جی ایم سی کی سہولیات ، انٹیک کیپٹیز، کام کی تکمیل کی صورتحال اورمستقبل کے منصوبوں وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی۔پرنسپل جی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر سیّد طارق نے کالج کی صلاحیتوں او رکامیابیوں کا جائزہ پیش کیا ۔ اس کے علاوہ اس کے طبی اور نیم طبی عملے نے کووِڈ او ردیگر مشکل وقتوں میں کام کیا۔ڈاکٹر بھارتی نے کالج کے ڈاکٹروں اور طلاب کے ساتھ ایک اِستفساری سیشن بھی منعقد کیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت عام لوگوں کو بہتر بنیادی ڈھانچہ او رصحت سہولیات کی فراہمی کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے طلباء او ردیگر نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ ملک کے تمام شعبوں میں زبردست ترقی کا حصہ بنیں۔دورانِ اِستفساری سیشن میں ڈی ڈی سی ، ڈی ایچ ایس کے ، ایس ایس پی ، سی ایم او اور ڈسٹرکٹ /سیکٹورل اَفسران بھی موجود تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.