• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, مئی ۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-01
Reading Time: 1min read
A A
0
India & Paksitan
FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی)// ہندوستان اور پاکستان نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کے قیدیوں اور زیر حراست ماہی گیروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ان فہرستوں کا تبادلہ دونوں ممالک کے مابین 2008 کے معاہدے کی دفعات کے تحت نئی دہلی اور اسلام آباد میں واقع سفارتی مشنوں کے ذریعے ہوا ہے اس معاہدے کے تحت، دونوں ممالک یکم جنوری اور یکم جولائی کو اپنے قیدیوں اور اپنے جوہری پلانٹوں کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہیں۔تازہ تبادلے کے تحت ہندوستان نے 271 پاکستانی قیدیوں اور 74 ماہی گیروں کی فہرست پاکستان کے حوالے کی ہے، جبکہ پاکستان نے 51 ہندوستانی قیدیوں اور 558 ماہی گیروں کی فہرست سونپ دی ہے جن کے ہندوستانی شہری ہونے کی توقع ہے۔ حکومت نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی قیدیوں، لاپتہ فوجیوں اور ماہی گیروں کواپنی کشتیوں سمیت رہا کرکے انہیں ہندوستان کے حوالے کرے۔ حکومت نے ان میں سے ایک ہندوستانی شہری اور ماہی گیروں میں سے 295 افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان کی شہریت کی تصدیق ہوگئی ہے۔حکومت ہند نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی جیلوں میں قید ہندوستانی قیدیوں کی ذہنی حالت کا جائزہ لینے کے لئے ہندوستانی ڈاکٹروں کی ٹیم کو جلد سے جلد ویزا فراہم کرے اور مشترکہ جوڈیشل کمیٹی کے دورے کے لئے ایک تاریخ طے کرے ۔ ہندوستان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی جیلوں میں قید ہندوستانی قیدیوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانا چاہئے کہ وہ کووڈ-19 کی وبا سے متاثر نہ ہوں۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی جانب سے ہندوستان سے بھی یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہندوستانی جیلوں میں قید 78 پاکستانی قیدیوں اور ماہی گیروں کی شہریت کی فوری تصدیق کرے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page