• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر مملکت اُمور داخلہ کا دورۂ کپوارہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-29
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی وزیر مملکت اُمور داخلہ کا دورۂ کپوارہ

مرکزی وزیر مملکت اُمور داخلہ کا دورۂ کپوارہ

FacebookTwitterWhatsapp

کپواڑہ: مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے اِمور داخلہ نیتا نند رائے جموں وکشمیر یوٹی میں آج سرحدی ضلع کپواڑہ کے تین دِن کے دورے پر پہنچے ۔ مرکزی وزیر مملکت نے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ سب ڈویژن میں کھاری پورہ ۔ زچلدرا میں ماڈل ایگر یکلچر فارم اور سوڈ سنو پیز فارم کا سنگ بنیاد رکھا۔اِس موقعہ پر ڈی آئی جی پولیس شمالی کشمیر سجیت کمار سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ امام الدین اور ڈی ڈی سی مبر راجور میر سلیما ن موجو د تھے۔وزیر مملکت برائے اِمور داخلہ نیتا نند رائے کا جانکاری دی گئی کہ 10 کنال فارم جس کی لاگت 50 لاکھ روپے ہے ۔ اِس علاقے کے 8000 فارم آپریٹنگ کنبوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اِس فارم کو سائنسی بنیادوں پر تیار کیا جارہا ہے تاکہ کاشت کار طبقے اِس فارم سے اِستفادہ کرسکے جس کا واحد مقصد 2022 ء تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا ہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے اِمور داخلہ نیتا نند رائے نے زراعت اور اِس سے وابستہ محکموں ، سی ایس سی ، آیوش ، بینکوں اور دست کاری کے قائم کردہ مختلف سٹالوں کا بھی معائینہ کیا۔وزیر موصوف نے 1.20کروڑ روپے کے لاگت والے 15 سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹوں کا اِی۔ سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ سوچھ بھارت مشن اور منریگا کے کنور جنس موڈ کے تحت اِس علاقے کی مختلف پنچایتوں بشمول راجوار، ماگام ، ماور ، ہندواڑہ ، نوتنسا ، قاضی آباد ، کپواڑہ ، لنگیٹ اور درگمولہ میںتیارکئے جائیں گے۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت موصوف نے مختلف زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں ، بینکوں اور دیگر تجارتی کارپوریشنوں کے سٹالوں کا معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً شروع کئے گئے ترقیاتی اقدامات کا فائدہ نچلی سطح کے فرد تک پہنچ جائے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت جموںوکشمیر میں ترقی دینے کی وعد ہ بند ہے اور نئے کشمیر کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے پورے دِل سے اِس خطے میں قیامِ اَمن کی حمایت کی ہے۔اُنہوں نے نوجوانوں اور تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ترقی کے نئے اِقدامات سے فائدہ اُٹھائیں۔مرکزی وزیر مملکت برائے اِمور داخلہ نیتا نند رائے نے تعلیم میں نوجوانوں کی مثبت سوچ اور دلچسپی پر اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر کے 13 نوجوان بشمول وادی کے 9 نوجوانوں نے یوپی ایس سی کے اِمتحان میں کوالیفائی کیا ہے اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم اور اَپنی شخصیت کی ترقی میں زیادہ دلچسپی لیں۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ سکیم کے تحت توصیفی سر ٹیفکیٹ ، گولڈن / اِی شرم کارڈ ، ڈائری یونٹوں اور اخروٹ پروسسنگ یونٹ کے لئے منظور ی نامے تقسیم کئے۔اِس سے قبل چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈت پوری ، وائس چیئرمین ، ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر ، ضلع ترقیاتی کمشنر امام الدین ، ڈی ڈی سی ممبرراجور میر سلیمان نے بھی اَپنے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔بعد میں سہ پہر کو وزیر موصوف نے سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور علاقے کے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں آرمی، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، پولیس اور انٹلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ اَفسران کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے شرکت کی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page