• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شمالی کشمیر ہندوارہ میں 3.96کروڑ روپے کی ماگام، اچر سڑک کا افتتاح

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-02
A A
0
شمالی کشمیر ہندوارہ میں 3.96کروڑ روپے کی ماگام، اچر سڑک کا افتتاح

شمالی کشمیر ہندوارہ میں 3.96کروڑ روپے کی ماگام، اچر سڑک کا افتتاح

FacebookTwitterWhatsapp

کپواڑہ: سٹیل اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت فگن سنگھ کلستے نے کہا کہ ضلع کپواڑہ جموں و کشمیر کا آخری ضلع ہے اور ساتھ ہی سرحد کی طرف ملک بھی ہے کیونکہ اس کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور معشیت کیلئے مرکزی حکومت ک خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت جو وزیر اعظم کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے طور پر ضلع کے دو روزہ دورے پر ہیں وہ زیر تعمیر 500 بستروں پر مشتمل ایسوسی ایٹڈ ہسپتال برائے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندواڑہ کے معائینہ کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندواڑہ میڈیکل کالج ملک بھر کے 75 کالجوں میں سے ایک ہے جس کو مرکزی حکومت نے ملک کے دیہی علاقوں میں سحت کے بنیادی ڈھانچے اور صحت کی سہولیات کی اپ گریڈیشن کے حصے کے طور پر منظور کیا ہے ۔ وزیر نے ہسپتال کے احاطے کے چاروں طرف باؤنڈری وال کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا تا کہ اثاثے کو کسی بھی تجاوز سے بچایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر اور عوامی نمائندوں کی جانب سے متفقہ طور پر پیش کئے گئے ایم آر آئی کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وہ ایم آر آئی کا معاملہ نئی دہلی میں وزیر صحت کے ساتھ اٹھائیں گے اور یقین دلایا کہ علاقے کے دیگر مطالبات سمیت ترجیحی بنیادوں پر مطالبہ پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند پہلے ہی سرحدی ضلع کپواڑہ کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ضلع امکانی ضلع کی حیثیت کے تحت فنڈ کے بہاؤ سے لطف اندوز ہو رہا ہے ۔ چئیر مین ڈی ڈی سی کپواڑہ عرفان سلطان پنڈتپوری ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور سب ڈویژن ہندواڑہ میں اس طرح کے میگا پراجیکٹ کی فراہمی پر حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا ۔ قبل ازیں وزیر نے پی ایم جی ایس وائی پراجیکٹ کے تحت 3.96 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 4 کلو میٹر ماگام ۔ اچر سڑک کا افتتاح کیا ۔ یہ سڑک اچر ، ماگام اور دیگر دیہات کے رہائشیوں کو بہتر رابطہ فراہم کرے گی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین ، ڈی ڈی سی نتنوسہ ، ظہور احمد ، اے ڈی سی ہندواڑہ ، ایس پی ہندواڑہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ بعد ازاں وزیر نے ماحولیاتی ہال ہندواڑہ میں ڈی ڈی سی ،بی ڈی سی ، پی آر آئی اور عوامی وفود کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ منعقد کی ۔ اس موقع پر چئیر مین ڈی ڈی سی ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی ، ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی چئیر پرسنز نے خطاب کیا اور وزیر کے ساتھ اپنے علاقوں کے ترقیاتی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر عوامی نمائندوں کے ساتھ گھنٹوں رہے اور اُنہیں غور سے سُنا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف مطالبات کا معاملہ ایل جی منوج سنہا کے ساتھ اٹھائیں گے تا کہ انہیں بروقت حل کیا جا سکے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page