• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر مملکت قانون و انصاف نے کیا راجوری کا دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-05
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی وزیر مملکت قانون و انصاف نے کیا راجوری کا دورہ

مرکزی وزیر مملکت قانون و انصاف نے کیا راجوری کا دورہ

FacebookTwitterWhatsapp

راجوری:مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پرگرام کے ایک حصے کے طور پرمرکزی وزیر مملکت برائے قانون و اِنصاف پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے آج ضلع راجوری کا دورہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے درخواست دہندگان کو فوری اِنصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں فاسٹ ٹریک عدالتوں اور لوک عدالتوں کے کردار پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے کہا کہ عدالتوں کے ذریعے مؤثر اِنصاف کی فراہمی کے لئے تین اہم عناصرکی ضرورت ہوتی ہے جس میں ۱) عدالتوں تک رَسائی، ۲) ججوں کی طرف سے مؤثر فیصلہ سازی اور ۳) ان فیصلوں پر مناسب عمل در آمدشامل ہے۔وزیر مملکت موصوف نے ہائیر سکینڈری سکول چنگس کا دورہ کرکے طلاب او رعملے سے استفسار کیا تاکہ وہاں کے بچوں کو دی جانے والی تعلیم کے بارے میں معلومات حاصل کیا جاسکے۔اُنہوں نے اَساتذہ پر زو ردیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء کو اخلاقی اقدار کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں پر یکساں زور دیتے ہوئے معیاری تعلیم دی جائے۔اُنہوں نے مراد پور ٹائل فیکٹری کے اَپنے دورے کے دوران مختلف یونٹوں کا معائینہ کیا۔ انہوں نے ماحول دوست صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آئندہ نسلوں کو صحت مند ماحول سے نوازا جائے۔مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و اِنصاف پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے یوٹی میں اِس بڑے پیمانے پر عوامی رَسائی پروگرام کو شروع کرنے کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا پختہ عزم ہے کہ کوئی بھی ترقیاتی اقدامات کے فوائد سے محروم نہ ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ہم یہاں آئے ہیں تاکہ خطے میں مختلف سرکاری سکیموں کی عمل آوری کی زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔بعد میں پروفیسر سنگھ نے مختلف سکیموں کے مستحقین کے ساتھ بات چیت کی اور پی ایم اے وائی ،پی ایم اجوالا،پی ایم کسان سمن ندھی اور متعلقہ پروگرام چنگس فورٹ میں لگائے گے محکمانہ سٹالوں کا معائینہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے وہاں عوام سے اَپنے خیالات کا اِظہا رکرتے ہوئے کہا کہ کس طرح سوچھ بھارت مشن نے قوم کو رہنے کے لئے ایک صاف ستھرا اور حفظان صحت مند مقام بننے میں مدد دی ہے۔اِس طرح مرکزی وزیر مملکت موصوف نے آیوشمان بھارت سکیم کے فوائد کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان غریب لوگوں کے لئے ایک نعمت ثابت ہوئی جو شدید طبی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page