• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-02
Reading Time: 1min read
A A
0
چیف سیکرٹری کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

چیف سیکرٹری کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج ضلع انتظامیہ کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی اور ضلعی ترقیاتی پروجیکٹوں اور دیگر مختلف سرکاری پروگراموں اور اسکیموں کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ ہوم ،ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ، پاور ڈیولپمنٹ ، پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، ٹرانسپورٹ ، جنگلات ، ماحولیات ، ریونیو ، خوراک ، سول سپلائیز اور کنزیومر افئیرز اور ڈیساسٹر منیجمنٹ ، ریلیف کے محکموں کے انتظامی سیکرٹریز تعمیر نو اور بحالی کے علاوہ کشمیر /جموں کے ڈویژنل کمشنروں ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ ایچ او ڈیز نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ ضلع کیپکس کے تحت کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کے سابقہ جائزے کو جاری رکھتے ہوئے چیف سیکرٹری نے شناخت شدہ کاموں کے الاٹمنٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کاموں پر جلد عمل درآمد شروع کرنے کی درخواست کی ۔ چیف سیکرٹری نے پٹاخوں کی فروخت کو ریگو لیٹ کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیا جس کیلئے محکمہ جنگلات نے نتیجہ خیز احکامات بھی جاری کئے ہیں اور ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ کووڈ کے مناسب رویے اور متعلقہ ایس او پیز اور پروٹوکول کو نافذ کرنے کے علاوہ ان کو مکمل طور پر نافذ کریں ۔ مزید براں چیف سیکرٹری نے تمام اضلاع میں مختلف معمولی معدنیات کے مروجہ بازاری نرخوں کا جائیزہ لیا اور ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں مناسب نرخوں پر تعمیراتی سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے قیمتوں کی سختی سے نگرانی کریں ۔ اسی طرح ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ کموڈٹی پرائس مانیٹرنگ میکنزم کو فعال کریں تا کہ اشیائے ضروریہ کی مطلع شدہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ چیف سیکرٹری نے ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیہی ترقی کے محکمے سے مزید کہا کہ وہ سائنسی طور پر کچرے کو الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے وارڈ/گاؤں کی سطح پر صفائی کے منصوبوں کی تشکیل کو تیز کریں ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page