• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے کی میٹنگ کی صدارت

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-09
Reading Time: 1min read
A A
0
چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے کی میٹنگ کی صدارت

چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے کی میٹنگ کی صدارت

FacebookTwitterWhatsapp

جموں: چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج آیوشمان بھارت کی چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں صحت و طبی تعلیم ، مکانات و شہری ترقی ، جنرل ایڈمنسٹریشن ، محنت و روزگار ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں، مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن ، ڈائریکٹر سکمز ، پرنسپل جی ایم سی سری نگر / جموں / بمنہ ، نیشنل ہیلتھ اَتھارٹی ( این ایچ اے ) کے نمائندے اور متعلقہ سربراہان نے شرکت کی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی اور بجاج الیا نزجی آئی سی کے درمیان موجودہ معاہدہ 25؍ دسمبر 2021ء کو ختم ہو جائے گا اور ایک نئے اِنشورنس کنٹریکٹر کی خدمات حاصل کرنے کے لئے نئے ٹینڈر جلدہی جاری کئے جائیں گے ۔چیف سیکرٹری نے آیوشمان بھارت۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( پی ایم۔ جے اے وائی ) اور ایس اِی ایچ اے ٹی سکیموں کے تحت موجودہ اِنتظامات کی معیاد ختم ہونے کی تاریخ کے بعد بھی مفت اور کیش لیس صحت کی دیکھ ریکھ کے مسلسل فوائد کو یقینی بنانے کے لئے ٹینڈر نگ کے عمل کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری نے نظر ثانی شدہ آبادی کے تخمینے پر غور کرتے ہوئے نیشنل ہیلتھ اَتھارٹی کی سفارش پر ، نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ ( این ایف ایس اے) کے تحت موجودہ ایس اِی سی سی 2011 ڈیٹا بیس سے تازہ ترین ڈیٹا میں تبدیل کرنے کے لئے محکمہ صحت و طبی تعلیم کی تجویز کو منظور ی دی۔چیف سیکرٹری نے کووِڈ پیچیدگیوں کے علاج کو شامل کرنے کے لئے صحت سے متعلق فوائد کے ایک ترمیم شدہ پیکیج کو اَپنانے کی منظور ی دی۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ کو مشور ہ دیا کہ وہ این ایچ اے سے درخواست کرے کہ وہ طبی آنکو لوجی میں ٹارگٹیڈ تھرا پیز ، امیونو موڈیو لٹرز اور بچوں میں ایک سے زیادہ سوزش والے سنڈ روم کو صحت سے متعلقہ فوائد کے نظر ثانی شدہ پیکیج میں شامل کرنے پر غور کرے۔سکیم کے تحت اَب تک کی مالی پیش رفت کے بارے میں محکمہ سے کہا گیا کہ وہ تمام اَخراجات کا محکمہ خزانہ سے آڈِٹ کرائے تاکہ مالیاتی لین دین میں احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page