• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے کام کاج کا لیا تفصیلی جائزہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-14
Reading Time: 1min read
A A
0
چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے کام کاج کا لیا تفصیلی جائزہ

چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے کام کاج کا لیا تفصیلی جائزہ

FacebookTwitterWhatsapp

جموں :چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی اور اس مالی سال میں حاصل کئے گئے طبعی اور مالی اہداف کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ صحت اور طبی تعلیم ، ڈائریکٹر سکمز ، متعلقہ ایچ او ڈی ، تمام میڈیکل کالجوں کے پرنسپل اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک پرذنٹیشن دی جس میں محکمہ کے کام کاج کی عمومی طور پر تصویر کشی کی گئی تھی اور خاص طور پر مختلف شعبوں کے تحت حاصل کردہ کامیابیاں ، صحت کے ادارے جن میں میڈیکل کالج ، این ایچ ایم ، ایمر جنسی کووڈ 19 رسپانس پیکج ( ای سی آر پی ) ، نیشنل ایوش مشن ، نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام ، صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیگر مرکزی اسپانسر شدہ اسکیمیں شامل ہیں ۔ ای سی آر پی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے تمام میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طبی آلات جیسے وینٹی لیٹرز ، بیڈز وغیرہ کے حوالے سے سٹیٹس رپورٹ متعلقہ حکام کو ایک دن کے اندر دستیاب کرائی جائے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر نے قومی امیونائیزیشن شیڈول کے مطابق بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات میں صد فیصد کوریج حاصل کرنے کی طرف اہم پیش رفت کی ہے اور محکمہ سے کہا کہ وہ لوگوں تک پہنچنے کیلئے ایک مہم شروع کرے ۔مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے سلسلے میں چیف سیکرٹری نے ہیلتھ سروسز کے متعلقہ ڈائریکٹرس سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اسکیموں کے تحت ادائیگی براہ راست آخری مستفیدین کے آدھار سے جڑے بنک کھاتوں میں بروقت کی جائے ۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت گولڈن کارڈز کی صد فیصد سیچوریشن کو یقینی بنائیں ۔ مرکزی علاقے کے تمام اداروں میں صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ چیف سیکرٹری نے کہا کہ لوگوں کو دستیاب صحت کی دیکھ بھال کی سطح ممبئی اور چندی گڑھ جیسے شہروں کے برابر ہونی چاہئیے تا کہ کوئی بھی فرد سفر کرنے پر مجبور نہ ہو ۔ چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ تمام ہسپتالوں کو اعلیٰ سطح کی حفظان صحت اور صفائی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور فوری طور پر معیار کی پالیسی ہونی چاہئیے ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page