• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جولائی ۱۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-16
Reading Time: 1min read
A A
0
مشیر راجیو رائے بھٹناگر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج جل شکتی محکمہ کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ جل جیون مشن (جے جے ایم )کی عمل آوری کے لئے متبادل منصوبے تیار کریں تاکہ مشن کے بروقت نفاذ میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ ہدایات مشیر موصوف نے مشن کے اَفسران کو آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران دیں۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری جل شکتی محکمہ ایم راجو، مشن ڈائریکٹر جے جے ای ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، چیف اِنجینئران ، سپر اِنٹنڈنٹ اِنجینئران ، ایگزیکٹیو اِنجینئران اور جل شکتی کے دیگر اَفسران نے شرکت کی جبکہ باقی تمام اَفسران نے اَپنے اَپنے اَضلاع سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ابتداً ، مشیر موصوف نے اَفسران سے مشن کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور اُنہوں نے اُن سے کہا کہ وہ سکیم کے تما م اجزأ کو ٹینڈر کریں تاکہ یہ مکمل او ربیک وقت عوام کے لئے وقف ہو۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسران پر بھی زو ردیا کہ وہ کاموں کی الاٹ کرنے سے پہلے ہر کامیاب بولی دہندہ کی صلاحیت کو پہلے سے چیک کریں تاکہ پروجیکٹ بیچ میں رُک نہ جائیں۔اُنہوں نے انہیں مستقبل کے منصوبے بنانے کی بھی ہدایت دی جو تقریباً اگلے 30 برسوں تک عوامی مطالبات کو پورا کرنے کے قابل ہوں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ پانی کے قابل اعتماد ذرائع کا اِنتخاب کریں ۔مشیر موصوف نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اِس کی مؤثر عمل آوری کے لئے اندرونی نگرانی کا طریقہ کار تیار کریں ۔اُنہوں نے اَفسران سے مزید کہا کہ وہ ایک ڈیش بورڈ بنائیں جو روزانہ کی بنیاد پر اَپ ڈیٹ ہوتا ہے تاکہ مشن کی ترقی اور کام کے معیار کو جانچا جاسکے۔اُنہوں نے نگرانی کے عمل میں عوامی نمائندوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت اور کاموں کے تیسرے فریق کی جانچ پر بھی زو ردیا۔مشیر نے جے جے ایم کے تحت پانی کی جانچ کی رفتار اور کہیں بھی پائے جانے والے پانی کے ناقص معیار کی صورت میں اُٹھائے گئے تدارکاتی اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کو جانچ کے عمل میں شامل کریں اور نل کے پانی کے معیار کی جانچ کے لئے پانی سمیتیوں کو ٹیسٹنگ کٹس دیں۔کمشنر سیکرٹری جل شکتی نے مشیر موصوف کو جانکاری دی کہ یہ مشن 2019ء سے نافذالعمل ہے اور اَب تک اس نے کافی ہدف حاصل کیا ہے ۔اُنہوں نے میٹنگ کو بتایا کہ اِس مشن کے تحت 50,647 دیہی اِداروں جیسے سکول ، آنگن واڑی مراکز او رصحت اداروں کو پائپ سے پانی فراہم کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جلدہی ہر گرام پنچایت کو ایسا ہی ملنے والا ہے کیوں کہ اِس زُمرے کے تحت بھی 50 فیصد سے زیادہ ترقی ہوئی ہے ۔اُنہوں نے انکشاف کیا کہ باقی دیہی گھرانے کو 15 ؍اگست 2022 ء تک نل کنکشن مل جائے گا۔ایم ڈی ، جے جے ایم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے اَپنی تفصیلی پرزنٹیشن میں مشن کے تمام پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے مشن کو منطقی اَنجام تک پہنچانے کے مقاصد ، طریقہ کار ، پیش رفت اور آگے بڑھنے کا تفصیلی تجزیہ کیا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ کاموں کی شفافیت اور نگرانی کو بڑھانے کے لئے کچھ 11 این جی اوز کو امپلی منٹیشن سپورٹ ایجنسیز( آئی ایس اے) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔یہ آئی ایس اے 1,638 دیہاتوں میں کام کرنے جارہے ہیں اور گرام پنچایتوں ، پانی سمیتیوں کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کریں گے اور دیگر اِمدادی سرگرمیاں بھی اَنجام دیں گے۔میٹنگ کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ اِنجینئرنگ سٹاف کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے محکمہ نے 145 اِنجینئران کو آن لائن / آف لائن دونوں طریقوں سے ٹریننگ پروگراموں میں شرکت کے لئے بھیجا ہے اور اس کے علاوہ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت سے قریبی آئی ٹی آئیز میں فیلڈ سٹاف کے لئے ٹریننگ کا اِنعقاد کیا گیا ہے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.