• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بھارت پوری دنیا کو ایک خاندان تصور کرتا ہے: راجناتھ

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-05
Reading Time: 1min read
A A
0
ملک اور سرحدوں کی حفاظت اوّلین ترجیح: راجناتھ

ملک اور سرحدوں کی حفاظت اوّلین ترجیح: راجناتھ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر// پوری قوم کو ہمارے جوانوں کی صلاحیتوں اور ملک کی حفاظت میں ان کے تعاون پر فخر اور اعتماد ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ملک کی سلامتی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کے تعاون کی تعریف کی ۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتراکھنڈکے اولی میں مسلح افواج کے جوانوں اور آئی ٹی بی پی کے جوانوں کے ساتھ وجئے دشمی منائی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے دورے کے دوران شاستر پوجا کی اور ملک کی سلامتی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کے تعاون کی تعریف کی۔جوانوں سے ایک فوری خطاب میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وردی میں مردوں اور عورتوں کے ساتھ بات چیت، ہمیشہ حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتی ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پوری قوم کو ہمارے جوانوں کی صلاحیتوں اور ملک کی حفاظت میں ان کے تعاون پر فخر اور اعتماد ہے۔ وزیر دفاع نے بیرونی خطرات سے قوم کو محفوظ بنانے میں ملک کی افواج کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’اس محفوظ ماحول نے ہندوستان کو اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے‘‘۔وزیر دفاع نے گلوان کے واقعہ کے دوران اپنے جوانوں کی بے مثال شجاعت اور حوصلہ کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس اصول پر یقین رکھتا ہے کہ ’’پوری دنیا ایک خاندان ہے‘‘ لیکن اگر کوئی بیرونی عنصر ہم پربری نظر ڈالتا ہے تو اسے منہ توڑجواب دیا جائیگا۔ انہوںنے مزید کہا کہ اس طرح کی شجاعت کی وجہ سے پوری دنیا میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کو تسلیم کیا ہے اور ہندوستان ایک اہم فیصلہ سازوں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ بین الاقوامی فورمز پر ، ہندوستان کو احترام کے ساتھ سنا جاتا ہے۔راجناتھ سنگھ نے شاستر پوجا کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی اور ہندوستانی ثقافت کی روایات اور انفرادیت پر روشنی ڈالی، جو کہ تمام چیزوں کے اتحاد پر زور دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہمیں یہ سکھاتے ہیں کہ ہمیں ان چیزوں، جو ہماری زندگیوں میں’’شاستر‘‘ (ہتھیار) سمیت جاندار اور غیرجاندار ہوں، اْن تمام چیزوں کے تعاون کو تسلیم کرنا چاہئے جو ہمیں اپنے دفاع میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page