• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, مئی ۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جی آئی سرٹیفکیشن کی بدولت بین الاقوامی بازاروں میں کشمیری زعفران کی اہمیت میں اِضافہ ہوا

Nigraan News by Nigraan News
2022-11-08
Reading Time: 1min read
A A
0
جی آئی سرٹیفکیشن کی بدولت بین الاقوامی بازاروں میں کشمیری زعفران کی اہمیت میں اِضافہ ہوا
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر: اِس برس زعفران کی بمپر فصل سے کسان خوش ہیں،جغرافیائی اشارے رجسٹری سے کشمیری زعفران کی جی آئی سر ٹیفکیشن بھی اِس میں ملاوٹ کو روک دے گی اورکشمیر میں پیدا ہونے کی آڑ میں دوسرے ممالک میں کاشت کی جانے والی زعفران کی مارکیٹنگ کو بھی روک دے گی۔زعفران کی ملاوٹ پہلے اِس فصل سے وابستہ کسانوں کے معاشی مفادات کو متاثر کر رہی تھی ۔ جموںوکشمیر حکومت کی کشمیر میں زعفران کی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے جی آئی ٹیگنگ کے تعارف اور اقدامات کی وجہ سے زعفران اُگانے والوں کے اِقتصادی مفادات کو تحفظ حاصل ہواہے۔جی آئی سرٹیفکیشن کی بدولت بین الاقوامی بازاروں میں کشمیری زعفران کی اہمیت میں اِضافہ ہواہے۔جی آئی سائن اِن مصنوعات پر اِستعمال کیاجاتا ہے جن کی ایک مخصوص جغرافیائی اَصل ہے اور ان کی خصوصیات یا ساکھ ہے جو اِس اصل کی وجہ سے ہے۔زعفران کے کاشت کار پُر اُمید ہیں کہ اَب یہاں کاشت ہونے والے زعفران کی جی آئی ٹیگ متعارف کئے جانے کے بعد اُنہیں اَپنی پیداوار کی بہتر قیمت ملے گی ۔ کشمیری زعفران سطح سمندر سے 1,600 میٹر سے 1,800 میٹر کی بلندی پر اُگایا جاتا ہے جو اِس کی اِنفرادیت میں اِضافہ کرتا ہے اور اسے دُنیا بھر میں دستیاب زعفران کی دیگر اقسام سے ممتاز کرتا ہے۔زعفران کی کاشت جموںوکشمیر کے کریوا میں کی جاتی ہے اور اسے جغرافیائی اشارے رجسٹری نے جیوگرافیکل اِنڈکشن (جی آئی ) ٹیگ دیا ہے۔یہ مسالہ جموںوکشمیر کے پلوامہ ، بڈگام ، کشتواڑ اور سری نگر کے علاقوں میں اُگایا جاتا ہے۔ایران دُنیا میں زعفران کا سب سے بڑا پیدا کرنے والا ملک ہے اور ہندوستان اِس کا قریبی حریف ہے ۔ تاہم کشمیر کے زعفران کے جی آئی ٹیگ سے ہندوستان واحد زعفران پیدا کرنے والا ملک بن گیا ہے جس کے لئے جی آئی کو تفویض کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں برآمدی بازاروں میں زیادہ اہمیت حاصل ہوگی اور اس طرح برآمدات کو فروغ ملے گا اور کسانوں کو معاشی طورپر بہترین دیرپامنافع بخش قیمت حاصل کرنے میں مددملے گی۔کشمیر کو دُنیا کے بہترین زعفران میں سے ایک پیدا کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اِس لئے یہ ہماری اِنفرادی ، اِجتماعی اور اخلاقی ذمہ داری ہونی چاہیے کہ ہم اِس سنہری مسالے کو نہ صرف زعفران کی کاشت سے براہِ راست وابستہ کنبوں کی ایک بڑی تعداد کے لئے بلکہ آنے والے نسلوں تک محفوظ رکھیں۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page