خون کا عطیہ اِنسانیت کی عظیم خدمت ہے ۔ یہ زندگی کا تحفہ ہے اور میں تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور خون کا عطیہ دیں۔لیفٹیننٹ گورنر
کشمیر انفو//
جموں/24؍اپریل:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج شاستری نگر جموں میں سنت نرنکاری چیئرٹیبل فائونڈیشن کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے سنت نرنکاری چیئر ٹیبل فائونڈیشن کے نیک اقدام کی تعریف کی اور خون کے عطیہ کی شکل میں معاشرے میں زندگی بچانے والے ایکٹ کی حوصلہ اَفزائی کرنے پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ خون کا عطیہ اِنسانیت کی عظیم خدمت ہے ۔ یہ زندگی کا تحفہ ہے اور میں تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور خون کا عطیہ دیں۔‘‘