• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے یوم آزادی ۔2023ء کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-07-23
Reading Time: 1min read
A A
0
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے یوم آزادی ۔2023ء کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے یوم آزادی ۔2023ء کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
پلوا مہ/22؍جولائی:ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج ضلع میں یوم آزادی ۔2023ء کو خوش اَسلوبی سے منانے کے لئے مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ اَفسران کی میٹنگ منعقد کی۔ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنر نے قومی تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کے متعلقہ اَفسروں کو ان کے کردار اور ذمہ داری کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ وہ ضلع بھر میں جوش و خروش کے ساتھ تقریبات کا اِنعقاد کے لئے پیشگی فول پروف اِنتظامات کریں۔اُنہوں نے ہماری عظیم قوم کے تنوع کی نمائندگی کرنے والی مختلف ثقافتی سرگرمیوں کی شمولیت پر زور دیا اور قومی تقریب میں طلباء ، نوجوانوں اور فن کاروں کی شمولیت پر بھی زور دیا۔ میٹنگ میں شرکأکی سہولیت کے لئے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات، نشستوں کے اِنتظامات ، ٹریفک مینجمنٹ ،طبی اِمدادی مراکز اور ریہرسل سے لے کر مرکزی تقریب تک کئے جانے والے اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ مرکزی تقریب ڈی پی ایل پلوامہ میں منعقد کی جائے گی جبکہ مقامی اِنتظامیہ سب ڈویژن ، بلاک اور تحصیل کی سطح پر قومی تقریب منعقد کرے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ،صوبائی سطح پر ہونے والی یوم آزادی کی تقریب میں اَفسروں اور ملازمین کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔دریں اثنأ ، میٹنگ میں پرچم کشائی ، مارچ پاسٹ ، ثقافتی پروگرام ، نشستوں کے اِنتظامات ، سٹیج کی ترتیب اور یوم آزادی کی تقریب کے لئے ریفریشمنٹ کے اِنتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ اَفسروں کو سیکورٹی کے فول پروف اِنتظامات کرنے اور پینے کے پانی ، بجلی کی فراہمی ، طبی سہولیت ، صفائی ، ٹرانسپورٹ ، ٹریفک ریگولیشن اور اہم سرکاری عمارتوں کو چراغاں کرنے کے علاوہ فائرٹینڈروں کی تعیناتی ، نشستوں کے اِنتظامات اور دعوت ناموں کی تقسیم وغیرہ کی ہدایات دی گئیں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفراد پر زوردیا کہ وہ طلباء اور فن کاروں کے لئے قیام و طعام کے علاوہ جشن آزادی میں ان کی شرکت کے لئے اِنتظامات کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی ہ وہ یوم آزادی کے موقعہ پر پریڈ میں سکولی بچوں ، این سی سی اور این ایس ایس کیڈروں ، پولیس ، بینڈ پارٹی اور دیگر ٹیموں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔چیف ایجوکیشن آفیسر اور ڈی وائی ایس ایس او کو دیگر متعلقہ اَفسروں کے ساتھ حب الوطنی اور مقامی ثقافت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مختلف ثقافتی پروگرام تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے قومی پرچم لہرانے کی اہمیت پر زور دیا اور قومی پرچم کی عزت اور وقار کو یقینی بنانے کے لئے قومی پرچم کے ضابطے کی پاسداری پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی پلوامہ ، اے ڈی ڈی سی پلوامہ ، اے ڈی سی پلوامہ ، اونتی پورہ ، ترال ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، چیف میڈیکل آفیسر ، چیف ایجوکیشن آفیسر ، ڈی وائی ایس ایس او پلوامہ ، فوج اور سی آر پی ایف کے مختلف یونٹوں کے اَفسران نے شرکت کی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page