• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش کادورۂ گلمرگ

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-02
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش کادورۂ گلمرگ

مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش کادورۂ گلمرگ

FacebookTwitterWhatsapp

بارہمولہ: آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج گلمرگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 152 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ’ سوچھ بھارت ابھیان ‘ کے ایک حصے کے طور پر صفائی مہم کی قیادت کی ۔ مہاتما گاندھی کا سوچھ بھارت مہم کا آغاز ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے کیا ۔ شروع میں وزیر نے صفائی کی خوبیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی نے ہمیشہ ایک صحت مند اور مہذب معاشرے کی ترقی کیلئے صفائی کو ایک لازمی جزو کے طور پر دیکھا ۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ چھوٹی عمر میں بچوں میں اچھی حفظان صحت کو برقرار رکھنے کی عادت ڈالیں تا کہ یہ عادت ان کی شخصیت میں شامل ہو ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرکار نے کہا کہ اگرچہ جموں و کشمیر مین مائع فضلے کو ٹھکانے لگانے کا اچھا نظام ہے تا ہم سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف سائینسی طریقوں کو جاننے کی کوشش کر رہی ہے جن کے ذریعے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جا سکتا ہے ۔ وزیر نے اپنی تقریر میں متعلقہ حکام کو 2 اکتوبر 2022 کو گاندھی جینتی کے موقع پر اگلے سال تک پلاسٹک سے پاک گلمرگ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔ دریں اثنا وزیر نے دیگر معززین کے ساتھ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائینہ کیا جہاں انہوں نے کڑھائی کی شالوں اور دیگر کپڑوں کا معائینہ کیا ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر سبھاش سرکار مرکزی حکومت کے خصوصی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بارہمولہ کے دورے پر ہیں جس کا مقصد علاقے میں ترقیاتی سرگرمیاں انجام دینے کے علاوہ معاشرے کے مختلف طبقوں سے عوامی رائے حاصل کرنا ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین ، ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نصیر احمد وانی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ظہور احمد رینہ بھی موجود تھے ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page